پاکستانخبریں

نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ ، ملکو اور سارہ الطاف نے پابندیاں توڑ دیں

Pakistani Day Parade in New York: Milko and Sarah Altaf Defy Restrictions

نیویارک (محسن ظہیر) پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں حسب روایت اس سال بھی نیویارک سٹی میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہوئی ۔ پاکستان کے سیاسی معاملات و حالات کی عکاسی پریڈ میں بھی نظر آئی ۔ پاکستان ڈے پریڈ میں پاکستان کے مشہور گلوکار ملکو اور سارہ الطاف نے پرفارم کیا اور انہوں نے اپنی پرفارمنس کے دوران عمران خان اور قیدی نمبر804پر بنائے جانے والے اپنا مشہور زمانہ گانا ”نک دا کوکا (عمران خان ورژن) نہ گاناے کی پابندی توڑ دی جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ ، پاکستان تحریک انصاف کے ایک انتخابی جلسے کی عکاسی کرنے لگی ۔ پریڈ کمیٹی ی انتظامیہ کے ایک گروپ کے منع کرنے کے باوجود ملک اور سارہ الطاف نے ”نک دا کوکا “ گانا گایا اور عمران خان اور قیدی نمبر 804کے بول بھی بولے جس پر پریڈ میں شریک ، عمران خان کے سپورٹرز خوشی سے جھوم اٹھے اور ملکو کے گانے پر جھومنے لگے ۔
پاکستان ڈے پریڈ میں ملکو اور سارہ الطاف سے بار بارشرکاءاصرار کرتے رہے کہ وہ ”نک دا کوکا “ گائیں۔ اس دوران شرکاءمیں عمران خان کے حامی کمیونٹی ارکان مسلسل پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا بھی مجمع میں لہراتے رہے ۔پریڈ کمیٹی کے صدر منیر لودھی بار بار پریڈ میں شریک عمران خان کے حامی کمیونٹی ارکان کو سمجھاتے رہے کہ آج نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہو رہی ہے ۔ اس لئے ہم سب ایک قوم اور ایک کمیونٹی ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سبز ہلالیءپرچم کو سربلند رکھیں ۔
پریڈ کمیٹی کے صدر اور دیگر عہدیداران سٹیج پر ملک کو بھی سمجھاتے نظر آئے کہ وہ صرف اپنی پروفیشل پرفارمنس کا مظاہرہ کریں ۔ ملک جب جب سٹیج پرآتا رہا ، شرکاءکی جانب سے ان پر زور دیا جاتا رہا کہ وہ ”نک دا کوکا “ گائے ۔ ملکو نے پہلے بار ”نک دا کوکا “ مختصر ورژن میں گایا اور پھر کہا کہ وہ ”نک دا کوکا“ گائے بغیر نہیں جائیں گے اور جب شرکاءانہیں کہتے کہ قیدی نمبر 804گائیں تو ملکو کچھ دیر کے لئے بیک سٹیج پر گئے اور یہ کہہ کر گئے کہ میں (پریڈ) کمیٹی والوں سے بات کر آو¿ں ، پھر آکر نک دا کوکا گاتا ہوں ۔بیک سٹیج پر جانے کے بعد ملکو واپس سٹیج پر اپنی ساتھی گلوکارہ سارہ الطاف کے ساتھ آئے اور انہوں نے ”نک دا کوکا “ ہی نہیں گایا بلکہ اس میں عمران خان کا ذکر بھی کیا جس پر پریڈ میں شریک عمران خان کے سپورٹرز خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے ملکو کے ساتھ گانا شروع کر دیا ۔اس دوران پی ٹی آئی کے حامی اوورسیز پاکستانی ، پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر سٹیج کے سامنے آکر جھومنے لگ گئے ۔
شرکاءمیں موجود دو خواتین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور عمران خان کی تصاویر والی پوری شرٹس پہنی ہوئی تھیں ، وہ بھی سٹیج پر پہنچ کر ملکو اور سارہ الطاف کے ساتھ سٹیج پرڈانس کرنے لگ گئیں اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔
اس دوران پریڈ کمیٹی کے ایک سینئر عہدیدار کی جانب سے پیچھے سے ملکو اور سارہ الطاف کے مائیک بند کروادئے گئے جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے پرفارمنس رک گئی ۔ اس دوران ملکو نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے جونہی اپنا دوسرا گانا شروع کیا تو پیچھے سے ان کا مائیک کھول دیا گیا ۔
ملکو اور سارہ الطاف کی جانب سے اپنی پرفارمنس کے دوران پاکستان کا قومی نغمہ بھی گایا گیا جس میں انہوں نے شرکاءسے کہا کہ وہ پاکستانی جھنڈوں کو بلند کریں اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگوائے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹی میں گذشتہ38سے زائد سالوں مین پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہوتی ہے لیکن اس سال 2024میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پاکستان ڈے پریڈ میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل سمیت کوئی بھی پاکستانی سفارتکار ، نیویارک میں جشن آزادی پاکستان کے اس ”فلیگ شپ ایونٹ“ میں شریک نہیں ہوا ۔

Pakistani Day Parade in New York: Milko and Sarah Altaf Defy Restrictions

Related Articles

Back to top button