" "
اوورسیز پاکستانیز

ملک جمیل ، شان ملک و برادران کی والدہ مرحومہ کےلئے 21جنوری کو قرآن خوانی ہو گی

ملک جمیل ، شان ملک ، افضل ملک، زاہد ملک اور حافظ عمران ملک کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے 21جنوری کو مکی مسجد بروکلین میں فاتحہ خوانی اور دعا ہو گی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات ملک جمیل ، شان ملک ، افضل ملک، زاہد ملک اور حافظ عمران ملک کی والدہ مرحومہ جن کا گذشتہ ہفتے انتقال ہو گیا تھا، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ہفتہ 21جنوری کو مکی مسجد بروکلین ، نیویارک میں نماز عصر سے لے کر نماز مغرب تک فاتحہ خوانی ہو گی ۔ نماز مغرب سے پہلے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔

ملک جمیل ، شان ملک ، افضل ملک، زاہد ملک اور حافظ عمران ملک کی جانب سے دوست احباب اور کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فاتحہ خوانی اور دعا میں شریک ہوں ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے ملک برادران سے ان کی والدہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دعا کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

ملک برادران کی جانب سے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو انکے غم میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button