ملک اقبال کی والدہ مرحومہ کے لئے مکی مسجد میں قرآن و فاتحہ خوانی
پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف پڑھا ۔ بعد ازاں بار گاہ الٰہی میں خصوصی دعا کروائی گئی
نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ملک اقبال کی والدہ مرحومہ جن کا گذشتہ ہفتے نیویارک میں انتقال ہو گیا، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مکی مسجد بروکلین (نیویارک) میں قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں قاسم مجید باجوہ ، رانا سعید، احسن رانجھا، عظیم ایم میاں ، رضوان یزدانی ، سید حمیم شاہ ، افتخار بٹ ، چوہدری پرویز اختر ، اسد چوہدری ، شیخ اشفاق، ہارون نجم رامے اور شیخ اشفاق سمیت ان کے دوست احباب نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرحومہ مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے پہلے قرآن خوانی اور پھر فاتحہ خوانی کی گئی۔ مسجد بیت الکرم بروکلین (نیویارک ) کے مہتمم پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف پڑھا ۔ بعد ازاں بار گاہ الٰہی میں خصوصی دعا کروائی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں ، منزلیںآسان فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
قرآن و فاتحہ خوانی کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی جس کے بعد امام مکی مسجد قاری عبدالرشید نے بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کروائی۔ ملک محمد اقبال کی جانب سے ان تمام دوست احباب اور کمیونٹی ارکان کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے ان سے ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے پیر سید میر حسین شاہ چشتی اور امام قاری عبدالرشید کا بھی شکرئیہ ادا کیا اور سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ مغفورہ کو اپنی دعاوں میںیاد رکھیں ۔
Malik Iqbal mother Fateh e Khawani