ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کے جھوٹے دعوے کا پول کھول دیا
ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روز میری ڈی کارلو سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر میں تازہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی حملے میں مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کے جھوٹے دعوے کا پول کھول دیا ۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روز میری ڈی کارلو سے ملاقات اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں تازہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے انڈر سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرح حقائق پر پردہ نہیں ڈال رہا۔ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کروانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کچھ نہیں چھپا رہا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مکاری اور جھوٹ پر مبنی بیان بازی کی اصلیت سب پر عیاں ہو گئی ہے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج ۵ اگست کے بعد ہزاروں نوجوانوں اور بچوں کو بغیر مقدمات کے اٹھا کے لے گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سفاکانہ اقدامات اور ظلم و بربر بیت سے کشمیر میں سنگین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بڑھتی کشیدگی کم کرنے اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت پر زور دینا چاہئیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔
Maleeha Lodhi meets UN under secretary general