پاکستان

ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ایک اور اہم ملاقات

سلامتی کونسل کے ارکان کے علاوہ کونسل کے غیر مستقل مسلم ممالک کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے کی خطرناک صورتحال اور بھارت کے خطرناک کھیل سے آگاہ کیا

نیویارک(اردو نیوز)پاکستا ن کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس سے ایک اور اہم ملاقات کی ہے اور انہیں خطے کی خطرناک صورتحال اور بھارت کے خطرناک کھیل سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بال ہندوستان کی کورٹ میں ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دوسری بات ہندوستان کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ اب ہندوستان کیا چاہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں، پاکستانی نے بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا

اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی روزانہ کی بنیاد پر سیکرٹری جنرل کے آفس کو پاک بھارت تناو اور خطے کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے علاوہ کونسل کے غیر مستقل مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں ۔
ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھی وہی چاہتی ہے کہ جو پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت جارحانہ روئیے کو ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آئے اور تمام تنازعات پر بات چیت شروع کرے ۔

ہم ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی کمیونٹی کو نظر آرہا ہے کہ امن کے لئے کون کھڑا ہے ؟اور جنگی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں

دریں اثناءسفارتی محاز پر پاکستان کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ۔ او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔او آئی سی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

 

 

Related Articles

Back to top button