ملالہ یوسف زئی کی نئی کتاب “We Are Displaced”شائع ہو گئی
کتاب میں ملالہ یوسف زئی نے اپنی زندگی کے مشکل ترین سفر کے ساتھ ساتھ دنیا کی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی پناہ گزین خواتین کے حالات و واقعات کو رقم کیا ہے
کتاب میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں چھ کروڑ 85لاکھ افراد بطور پناہ گزین یا اپنے ہی ملک میں مختلف حالات کی وجہ سے بے گھر افراد کے طور پر زندگی گذار رہے ہیں
کتاب کا آغاز ملالہ یوسف زئی نے اپنی کہانی سے کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کن حالات میں اپنے وطن کو چھوڑنا پرا اور برمنگھم میں جا کر پناہ لینا پڑی
اس کتاب سے حاصل ہونی والی آمدن ملالہ فنڈز کو جائے گی جو کہ دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، کتاب امریکہ ، برطانیہ سمیت دنیا کے اہم ممالک میں دستیاب ہے
نیویارک (اردو نیوز ) نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کی نئی کتاب “We Are Displaced”شائع ہو گئی ہے ۔اس کتاب میں ملالہ یوسف زئی نے اپنی زندگی کے مشکل ترین سفر کے ساتھ ساتھ دنیا کی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی پناہ گزین خواتین کے حالات و واقعات کو رقم کیا ہے اور بتایا ہے کہ پناہ گزین بچیوں اورخواتین کو کن کن حالات سے گذرنا پڑا ۔
کتاب میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں چھ کروڑ 85لاکھ افراد بطور پناہ گزین یا اپنے ہی ملک میں مختلف حالات کی وجہ سے بے گھر افراد کے طور پر زندگی گذار رہے ہیں ۔
کتاب کا آغاز ملالہ یوسف زئی نے اپنی کہانی سے کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کن حالات میں اپنے وطن کو چھوڑنا پرا اور برمنگھم میں جا کر پناہ لینا پڑی اور کیسے وہ چھ سال اپنے وطن واپس نہیں جا سکیں ۔
اس کتاب سے حاصل ہونی والی آمدن ملالہ فنڈز کو جائے گی جو کہ دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔