پاکستان

کینیڈا : پاکستانی سٹوڈنٹ ملائکہ غوث کی سکول بورڈ الیکشن میں بڑی کامیابی

پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کی جانب سے ٹورنٹو سکول بورڈ آف ٹرسٹی الیکشن میں ملائکہ غوث کا شاندار کامیابی پر مبارکباد

پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کی جانب سے ٹورنٹو سکول بورڈ آف ٹرسٹی الیکشن میں ملائکہ غوث کا شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملائکہ غوث پر کمیونٹی کو فخر ہے

ٹورنٹو (ڈیلی میڈیا)کینیڈا میں بسنے والی کینیڈین نژاد پاکستانی کمیونٹی کینیڈا کے سیاسی و انتخابی نظام میں بتد ریج اپنی جگہ بنا رہی ہے ۔کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو میں پاکستانی نژاد کینیڈین ملائکہ غوث نے ٹورنٹو سکول بورڈ الیکشن آف ٹرسٹی الیکشن میں اہم کامیابی حاصل کرکے ایک بڑی سیاسی فتح حاصل کر لی ہے ۔اکیس سالہ ملائکہ غوث کا پاکستان سے تعلق گجرات سے ہے اور ان کے والد غوث ڈار المعروف ننھا بٹ ، کینیڈا میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور معروف بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی اہم سماجی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں ۔

پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کی جانب سے ٹورنٹو سکول بورڈ آف ٹرسٹی الیکشن میں ملائکہ غوث کا شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملائکہ غوث پر کمیونٹی کو فخر ہے اور کمیونٹی کو ملائکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا نمایاں مقام حاصل کرنا چاہئیے ۔
ملائکہ غوث کی کامیابی کی خوشی میں ٹورنٹو میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے ووٹرز ، والدین اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ ملائکہ غوث نے اپنے ووٹرز کی حمایت اور کمیونٹی کی حوصل افزائی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکولز ، ہماری آنیوالی نسلوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ لہٰذا ہمیں سکول بورڈز میں اپنی ہر ممکن نمائندگی کو یقینی بنانا ہوگا۔
ملائکہ غوث نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بطور سکول بورڈ آف ٹرسٹی کی حیثیت سے، اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف اپنے دادا استاد منظور ڈار اور خاندان کا نام روشن کریں گی بلکہ پاکستان کے مثبت امیج کوبھر پور طریقے سے نمایاں کریں گے۔

تقریب میں موجود کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ ڈولی بیگم ،سلمیٰ زاہد خان ، مسٹی ہنٹر، جان میکے کونسلر ، کونسلر گیری کرافٹ، ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری اور کینیڈا کے وزیر بل بلیئر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ملائکہ ڈار کو کینیڈا کی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔

پاکستان سے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن ٹاسک فورس اور میاں عمران مسعود نے فون کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے انہیں مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

دریں اثناءکنیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے میونسپل الیکشن میںسات پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔ کینیڈاکے سب سے بڑے صوبہ اونٹاریو کے میونسپل انتخابات میں کامیابی اپنے نام کرنیوالے سات پاکستانی نژاد امیدواروں میں سمیر علی ،سیمی جاز ، عادل خلقی ،ملیحہ شاہد، ملائکہ اور ندیم محمود شامل ہیں۔مزید براںٹورنٹو کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی کینیڈین امیدوار عاصمہ ملک منتخب ہوئی ہیں ۔

Malaika Ghous Toronto

Related Articles

Back to top button