بین الاقوامی

مجلس پاکستان سعودی عرب کامشاہد اللہ کی وفات پر اظہارتعزیت

رانا عبدالروف، میاں حامد، رانا عمر فاروق، محمد وسیم خان ، حافظ عبدالوحید کا رانا خالد اکرم سے اظہار تعزیت، مشاہد اللہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

ریاض (وسیم خان ) سعودی عرب کی معروف سماجی اور فلاحی تنظیم مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرو¿ف اور سرپرسرت اعلیٰ مجلس پاکستان میاں حامد کی جانب سے لیگی رہنما مشاہد اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔رانا عبدالروف اور میاں حامد کی قیادت میں وفد نے مسلم لیگ ہاوس جا کر رانا خالد اکرم سمیت دیگر افراد سے مشاہد اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وفد میں مجلس پاکستان کے صدر اور سرپرست اعلیٰ کے علاوہ سیکرٹری مجلس پاکستان حافظ عبدالوحید جوائنٹ سیکرٹری مجلس پاکستان رانا عمر فاروق اور رکن ایگزیکٹو کونسل محمد وسیم خان بھی شامل تھے۔
صدر مجلس پاکستان سعودی عرب رانا عبدالرو¿ف نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ مرحوم نہ اسلام پسند، حقیقی محب وطن اور جرات و بہادری کے پیکر تھے۔ پاکستان کے لیے آپ کی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جا سکیں گیں۔
مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید کا کہنا تھا سینیٹر مشاہداللہ خان ہمارے بچپن کے ساتھی اور دوست تھے، ہمارا بچپن اور لڑکپن اکٹھے گذرا۔ مرحوم بہت ہی مثالی سیرت کے حامل تھے۔ اسلام اور پاکستان کے ساتھ محبت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔جوائنٹ سیکرٹری مجلس پاکستان رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مجلس پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر حافظ عبدالوحید نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا بھی کروائی۔

نیویارک میں سینیٹر مشاہد اللہ مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا ،جمہوری خدمات کو خراج تحسین

 

 

Majlis e Pakistan Saudia Arabia

Related Articles

Back to top button