عمران خان نے محمود خان کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزدکردیا
محمود خان کی نامزدگی سے واضح ہو گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی
محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں وزیر کھیل تھے، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام ڈراپ ہو گئے
صوبے میں محمود خان کے حوالے سے ارکان کی کم شکایات تھیں، سابق دور میں ان کی سیاسی کارکردگی کو بھی بہتر قرار دیا
سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی محمود خان کے حامی تھے، عاطف خان کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ میں پرویز خٹک نے مخالفت کی
پشاور (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے محمود خان کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزدکردیا ہے ۔محمود خان کی نامزدگی سے واضح ہو گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی ۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں وزیر کھیل تھے، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام ڈراپ ہو گئے ۔صوبے میں محمود خان کے حوالے سے ارکان کی کم شکایات تھیں، سابق دور میں ان کی سیاسی کارکردگی کو بھی بہتر قرار دیا ۔سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی محمود خان کے حامی تھے، عاطف خان کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ میں پرویز خٹک نے مخالفت کی ۔ واضح رہے کہ تحریک انصا ف کو صوبے میں اکثریت حاصل ہے ۔