نیویارک میں لاس اینجلس آگ متاثرین کےلئے مکی مسجدبروکلین میں خصوصی دعا
Special Prayer Held at Makki Masjid Brooklyn for Los Angeles Fire Victims, Attended by NYPD Officials
نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر کی جانیوالی دعا میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کی خصوصی شرکت، پاکستانی کمیونٹی کا متاثرین لاس اینجلس اور امریکی عوام سے اظہار یکجہتی
نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک کی مکی مسجد بروکلین میں جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاوںٹی کی آگ کے متاثرین، سوگوار خاندانوں اور امریکی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیااور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد آگ کی آفت سے نجات دلائے۔
دعائیہ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین ساو¿تھ کے چیف چارلس میکا وے، انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر گریگری میکی، کیپٹن وحید اختر سمیت پولیس حکام اور راجہ آزاد گل، ظفر اقبال سمیت کمیونٹی کے مقامی ارکان و اہم شخصیات کے علاوہ مکی مسجد کے سینکڑوں نمازی بھی موجود تھے۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ وہ لاس اینجلس کے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں اور ہر ممکن مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔
Special Prayer Held at Makki Masjid Brooklyn for Los Angeles Fire Victims, Attended by NYPD Officials