امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی عمران خان کے لانگ مارچ میں گہری دلچسپی
عمران خان کا لانگ مارچ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے کہ جب آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی ہو رہا ہے
نیویارک (اردونیوز ) امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی پاکستان میں جاری پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ۔ امریکہ میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان تو لانگ مارچ میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن کمیونٹی کے ایسے ارکان کہ جن کا تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے کوئی تعلق نہیں، بھی لانگ مارچ میں گہری دلچپسی لے رہے ہیں ۔
عمران خان کا لانگ مارچ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے کہ جب آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی ہو رہا ہے اور ایسے شائقین کرکٹ کہ جن کو لانگ مارچ میں بھی دلچسپی ہے، وہ اپنی فون یا ٹی وی سکرین پر کبھی ورلڈ کپ اور کبھی لانگ مارچ کو دیکھ رہے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ دونوں صورتحال سے آگاہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی یکے بعد پہلے انڈیا اور ززمبابوے سے شکست کے بعد شائقین کرکٹ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کچھ دلچسپی کم ہوئی ہے تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فین دعائیں کررہے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں کچھ ایسا ہو کہ پاکستانی ٹیم اگر مگر کے کھیل میں آگے بڑھے اور سیمی فائنل تک پہنچ جائے ۔
Despite a couple of losses, there is still hope for Pakistan fans to see their team in the #T20WorldCup semi-finals.
How they could still qualify ⬇️https://t.co/gcqrQitpFx
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 29, 2022
امریکہ سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے شائقین کرکٹ ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے آسٹریلیا بھی گئے ہیں ۔ ان میں سے ایک کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت کریم وٹو ہیں جن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کی ایک نظر ورلڈ کپ پر ہے اور ایک نظر لانگ مارچ پر ہے ۔
اردو نیوز یو ایس اے
Long March vs T20 World Cup 2022