پاکستانکالم و مضامین

بائیڈ ن پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرے ، سینیٹر لنڈسی گراہم کا بڑا اعلان

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن اور صدر جو بائیڈن کو ڈیموکریٹ سینیٹر کو بطورسپانسر لے کر خط لکھوں گا اور سینٹ میں ساتھی سینیٹرز کے دستخط بھی حاصل کرونگا، لنڈسی گراہم کا APPACسے خطاب

نیویارک (محسن ظہیر )امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنما یو ایس سینیٹر لنڈسی گراہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹ سینیٹر ز کے ساتھ ملکر امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن اور صدر جو بائیڈن کو خصوصی خط لکھیں گے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرے ۔ یہ اعلان سینیٹر گراہم نے پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک۔ APPAC) کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی رہائشگاہ پر کمیٹی کے بورڈ ممبرز اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقات اور خطاب کے دوران کیا ۔
سینیٹر لنڈسی گراہم جب ملاقات کے لئے ڈاکٹراعجاز احمد کی رہائشگاہ پر پہنچے تو کمیونٹی کی اہم شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں نیویارک آمد پر ”اے پی پیک “ کے ڈاکٹراعجاز احمد ، ڈاکٹر محمود عالم نے خوش آمدید کہا جبکہ ڈاکٹر جبیں احمد نے سینیٹرگراہم کا تعارف کروایا۔
سینیٹر لنڈسی گراہم نے پہلے ”اے پی پیک “ کے بورڈ ممبر سے خصوصی ملاقات کی جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم معاملات ، امریکی سیاست میں کمیونٹی کا کردار، پاک امریکہ تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی اور ریپبلکن پارٹی قیادت کے تعلقات سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔
بعد ازاں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے لنڈسی گراہم جن کا امریکی سینٹ کے اہم ترین ارکان میں شمار ہوتا ہے ، نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کے سلسلے میں وہ ڈیموکریٹ سینیٹر کو سپانسر کے طور پر ساتھ ملائیں گے اور پھر اپنے خط کو امریکی سینٹ میں لے کر جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ امریکی سینیٹرز کے دستخط حاصل کرنے کی کوشش کریں گے
سینیٹر گراہم کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات بالخصوص افغانستان کے حوالے سے ان تعلقات کی نہایت اہمیت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے

Senator Lindsey Graham announces to write a letter to Secretary Blinkenn for Pak US Trade Agreement

Related Articles

Back to top button