بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

نیویارک کی لنکن ٹنل میں بس خراب ہوگئی، ٹریفک کا نظام شدید متاثر

Severe Delays Hit Hudson River Crossings After Bus Breakdown in Lincoln Tunnel

پورٹ اتھارٹی کے مطابق، صبح 6:30 بجے رش کے آغاز کے ساتھ ہی آنے والی گاڑیوں کو 90 منٹ تک کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔تاخیر ایک خراب بس کی وجہ سے ہوئی تھی

نیویارک (اردونیوز ) ہڈسن ریور کراسنگ کے تین مقامات پر منگل کی صبح شہر کی طرف جانے والی ٹریفک میں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو گئی جس کی بنیادی وجہ ”لنکن ٹنل “ میں ایک بس کی خرابی بنی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔پورٹ اتھارٹی کے مطابق، صبح 6:30 بجے رش کے آغاز کے ساتھ ہی آنے والی گاڑیوں کو 90 منٹ تک کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔تاخیر ایک خراب بس کی وجہ سے ہوئی تھی جس نے تمام اندرونی لینیں بند کر رکھی تھیں جبکہ عملہ اسے ہٹانے کے لیے کام کر رہا تھا۔بس کے ٹائر میں خرابی کی وجہ سے بس ٹنل کے درمیان رک گئی جس نے ٹریفک کے سب نظام کو متاثر کر دیا ۔

لنکن ٹنل کے ساو¿تھ ٹیوب میں نیویارک جانے والی ٹریفک کو ایک حادثے کی تحقیقات کی وجہ سے 90 منٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال میں تبدیلی آنے پر مزید اپڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں گی۔ہالینڈ ٹنل پر بھی شہر کی طرف جانے والی ٹریفک میں ایک گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر تھی، جبکہ جارج واشنگٹن پل پر تاخیر ایک گھنٹے تک پہنچ گئی۔

Severe Delays Hit Hudson River Crossings After Bus Breakdown in Lincoln Tunnel

Related Articles

Back to top button