پاکستان

شکاگو دو اپریل کو پہلی ایفرو امریکن خاتون کو مئیر منتخب کرے گا

شکاگومیں مئیر کا الیکشن 14میں سے کوئی ایک امیدوار بھی 50فیصد سے زائد ووٹ نہ حاصل کرنے کی وجہ سے نہ جیت سکا

دو اپریل کو سب سے زیادہ ووٹ لینے والی دو امیدواران پریک ونکل ٹونیاڈ اور لائٹ فٹ لوری کے درمیان ہوگا
دونوں خاتون امیدواروں میں سے جو بھی جیتے گا ، وہ امریکہ کے تیسرے بڑے شہرشکاگو کی پہلی منتخب ایفرو امریکن مئیر ہوگی

شکاگو (ندیم اعجاز ملک سے ) شکاگومیں مئیر کا الیکشن 14میں سے کوئی ایک امیدوار بھی 50فیصد سے زائد ووٹ نہ حاصل کرنے کی وجہ سے نہ جیت سکا۔ اب دو اپریل کو سب سے زیادہ ووٹ لینے والی دو امیدواران پریک ونکل ٹونیاڈ اور لوری لائٹ فٹکے درمیان رن آف الیکشن ہوگا۔کامیاب ہونے والے امیدوار کو 50فیصد سے زائد ووٹ لینے ہونگے ۔ شکاگو کے موجودہ مئیر راہم عمونئیل نے تیسری ٹرم کےلئے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔لوری لائٹ فٹ سابقہ فیڈرل پراسیکیوٹر جبکہ ٹونی پری ونکل کک کاو¿نٹی کے بورڈ پریذیڈنٹ رہے ہیں ۔ ان دونوں خاتون امیدواروں میں سے جو بھی جیتے گا ، وہ امریکہ کے تیسرے بڑے شہرشکاگو کی پہلی منتخب ایفرو امریکن مئیر ہوگی
مئیر شکاگو کے الیکشن میں شکست کھانے والے امیدواروں میں ایک قابل ذکر نا م ولیمز ڈیلی کا تھا جو کبھی کسی بڑے پبلک عہدے پر فائز نہیں رہے لیکن ان کے والد رچرڈجے ڈیلی اور بھائی رچرڈ ایم ڈیلی مئیر کے عہدے پر 43سال تک فائز رہے ۔

Related Articles

Back to top button