پاکستان

لٹیشا جیمز نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل کی امیدوار، اہم شخصیات کی حمایت

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کی پبلک ایڈوکیٹ لٹیشا جیمز نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل کے عہدے کے لئے سامنے آگئی ہیں ۔ یہ عہدہ ایرک شنائیڈر مین کے مستعفی ہونے کے بعد الگ ہوا تھا۔ نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو کے بعد کانگریس مین جو کراولی سمیت اہم شخصیات نے لٹیشا جیمز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ وہ پبلک ایڈوکیٹ کے عہدے پر دوسری اور آخری مدت کے لئے کام کررہی ہیں ۔
اٹارنی جنرل سمیت نیویارک سٹیٹ کی سطح پر ڈیموکریٹک پارٹی کے الیکشن 13ستمبر کو ہونگے ۔
لٹیشا جیمز کا شمار پاکستانی کمیونٹی میں مقبول سیاسی قائدین میں ہوتا ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی کی اہم مقامی شخصیات نے بھی اٹارنی جنرل کے الیکشن میں انکی حمایت کافیصلہ کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button