گورنر نیویارک کے ریپبلکن امیدوار لی زیلڈن کی انتخابی ریلی ، اکرم رحمانیہ کی خصوصی شرکت
نیویارک سٹیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی بڑھتی ہوئی سپورٹ کے پیش نظر پارٹی کو نیویارک سٹیٹ کی گورنر شپ کے حصول کے موقع کو یقینی بنانا چاہئیے ، لی زیلڈن
نیویارک (محسن ظہیر سے ) گورنر نیویارک کے لئے ریپبلکن پارٹی میں ہونیوالی پرائمری الیکشن میں گورنر کے امیدوار کانگریس مین لی زیلڈن نے 28جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن سے پہلے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے ساتھ ایک بڑی ریلی نکالی ۔”ہماری ریاست کو بچاؤ“ کے عنوان سے ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ میں منعقدہ ریلی اور اجتماع میں ناسا کاو¿نٹی کے کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام ، اہم شخصیات اور پارٹی سپورٹرز اور ووٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
Video
لی زیلڈن کا پارٹی ساتھیوں سے ملاقاتوں اور خطاب کے دوران کہنا تھا کہ نیویارک سٹیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی بڑھتی ہوئی سپورٹ کے پیش نظر پارٹی کو نیویارک سٹیٹ کی گورنر شپ کے حصول کے موقع کو یقینی بنانا چاہئیے ۔
میٹنگ میں موجود شرکاءنے لی زیلڈن کو اپنی بھرپور سپورٹ کا یقین دلایا جبکہ لی زیلڈن شرکاءپر زور دیتے رہے کہ وہ 28جون کو ہونیوالی پرائمری میں زیادہ سے زیادہ ریپبلکن ووٹرز کے ٹر ن آو¿ٹ کو یقینی بنائیں
چوہدری اکرم رحمانیہ نے لی زیلڈن سے ملاقات میں گورنر الیکشن میں بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو کی طرح ، گورنر کے الیکشن میں بھی وہ بھرپور اور متحرک کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ 28جون کو پرائمری الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کا جو بھی امیدوار کامیاب ہوگا، وہ نومبر میںگورنر نیویارک کے جنرل الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار کا مدمقابل ہوگا۔
Lee Zeldin, Urdu News USA, GOP Primary