پاکستانبین الاقوامی

نیویارک میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کانگریس وومین کی امیدوار لارا گیلن کے الیکشن پر توجہ مرکز، مسلم کمیونٹی سے ووٹ کی اپیل

New York's Democratic Congressional Candidate Laura Gillen Seeks Strong Support from Muslim Voters

ڈیموکریٹک پارٹی کی ناسا کاؤنٹی( لانگ آئی لینڈ) نیویارک سے کانگریس وومین کی امیدوار لارا گیلن کے الیکشن پر توجہ مرکز
الیکشن کے آخری مرحلے میں ڈیموکریٹ پارٹی کے سپیکر کے امیدوار حکیم جیفریز، کانگریس وومین ایوٹ کلارک اور ناسا کاؤنٹی کے ڈیموکریٹ چئیرمین جے جیکب ، لارا گیلن کی انتخابی مہم کےلئے پہنچ گئے

New York’s Democratic Congressional Candidate Laura Gillen Seeks Strong Support from Muslim Voters

نیویارک ( اردونیوز ) ڈیموکریٹک پارٹی قیادت نے الیکشن کے آخری مرحلے میں نیویارک کی ناسا کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ) سے فورتھ کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ پارٹی کی کانگریس وومین کی امیدوار لارا گیلن کے الیکشن پر توجہ مرکزمرکوز رکھی ۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے ایوان نمائندگان میں اقلیتی لیڈر اور سپیکر کے امیدوار کانگریس مین حکیم جیفریز ، کانگریس وومین ایوٹ کلارک اور ناسا کاؤنٹی ڈیموکریٹ پارٹی کے چئیرمین جے جیکب کی جانب سے ووٹرز سے اپیل کی گئی کہ وہ پانچ نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں لارا کرن کو سپورٹ کریں ۔

Hakeem Jeffries Assures Muslim Voters of Democratic Support,Urges Votes for Laura Gillen in Key Race

لارا گیلن نے اردو نیوز کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈ کی سابق سپروائزر کی حیثیت سے وہ پاکستانی سمیت تمام کمیونٹیز اور ان کے معاملات کو قریب سے جانتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں ، وہ امیگرنٹ کمیونٹیز کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی۔
لارا گیلن نے کہا کہ اسلاموفوبیا سمیت کسی بھی قسم کی نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر بحران کے حل کے ساتھ ساتھ وہ امیگریشن اصلاحات کی حامی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ امریکی کو فوری امیگریشن اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں لارا گیلن کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی اور سٹیٹ ہی نہیں بلکہ وفاق کی سطح پر وہ مسلم امریکن کمیونٹی کے عید کے اہم تہوار وں کے موقع پر چھٹی پر یقین رکھتی ہیں اور منتخب ہونے کی صورت میں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
کانگریس مین حکیم جیفریز کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی مسلم امریکن کمیونٹی کو یقین دلاتی ہے کہ مسلم کمیونٹیز سے داخلی اور عالمی معاملات پر ان ان تمام امور پر مسلم کمیونٹی سے ڈیل کیا جائیگا کہ جن پر کمیونٹی کو تشویش ہے ۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ پانچ نومبر کو لارا گیلن کو ووٹ دے کر کامیاب کریں کیونکہ لارا گیلن کا الیکشن ، ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے حصول کے لئے ضروری ہے ۔

 

New York’s Democratic Congressional Candidate Laura Gillen Seeks Strong Support from Muslim Voters

Related Articles

Back to top button