ناسا کاونٹی ایگزیکٹو ”لارا کیرن“ نے خود کو 10روز کےلئے قرنطین کر لیا
لارا کرن کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اچھا محسوس کررہی ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم صحت عامہ کے پروٹوکول اور سی ڈی سی کی ہدایات کے پیش نظر خود کو قرنطین کیا ہے
لانگ آئی لینڈ (اردونیوز )ناسا کاو¿نٹی کی کاونٹی ایگزیکٹو لارا کرن نے خود کو 10روز کے لئے قرنطین کر لیا ہے ۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ 9مارچ تک قرنطین میں رہیں گی ۔
لارا کرن کے مطابق ان کی ملاقات ایسے شخص سے ہوئی کہ جو کورونا مثبت تھا۔یہ معلوم ہونے کے بعد انہوں نے کود کو قرنطین کیا ہے ۔ لارا کرن کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اچھا محسوس کررہی ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم صحت عامہ کے پروٹوکول اور سی ڈی سی کی ہدایات کے پیش نظر خود کو قرنطین کیا ہے
Following the appropriate public health protocols set forth by the CDC, I will be quarantining for the recommended 10 day period, ending on March 9, due to an exposure to a positive COVID-19 case.
I am feeling well and have received a negative test result.
— Laura Curran (@LauraCurran516) February 28, 2021