منیر اکرم کا سوڈان میں تعینات لانس نائک طاہر اکرام کے انتقال پر اظہار تعزیت
فرائض کی ادائیگی میں مرحوم لانس نائک طاہر اکرام کی لگن فرض کی آواز سے بالاتر ہے اور ہم ان کے بے حد مقروض ہیں،سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں، منیر اکرم
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے جنوبی دارفور سوڈان میں تعینات لانس نائک طاہر اکرام فارمیڈ پولیس یونٹ کے رکن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے ۔ اپنے بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ بین الاقوامی پولیس امن فوج کے ایسے قیمتی ممبر کی المناک انتقال پر لانس نائک طاہر اکرام کے اہل خانہ سے گہری اور دلی تعزیت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لانس نائک طاہر اکرام کی بین الاقوامی سلامتی کے تحفظ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قدر کی جائے گی۔
It is to inform with deep sorrow that Formed Police Unit member Lance Naik Tahir Ikram🇵🇰🇺🇳 met an accident while driving @UNAMID Truck at SouthDarfur Sudan.Pak Mission sincerely express heartfelt condolence with bereaved family at this hour of grief & honor his services greatly. pic.twitter.com/ua8tb0ZEnr
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) February 20, 2021
منیر اکرام کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی میں مرحوم کی لگن فرض کی آواز سے بالاتر ہے اور ہم ان کے بے حد مقروض ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان فارمیڈ پولیس یونٹ، امن فوج FPU کے ممبر ، میملنس نائک طاہر اکرام ( یو این پیسی کیپنگ )کا 20 فروری کو رائل کیئر انٹرنیشنل اسپتال خرطوم میں انتقال ہوگیا۔وہ جنوبی دارفور سوڈان میں کالامہ سے نیالہ تک UNAMID کی ٹرک لے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے ۔ پاکستان مشن نے غم کی اس گھڑی پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوئے ان کی گرانقدر خدمات کو بہت سراہتا ہے ۔
تازہ ترین خبریں اور معلومات کے لئے اردو نیوز وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ www.urdunewsus.com
۔