پاکستان

امریکی ایوان نمائندگان نے غیر قانونی تارکین وطن کی حراست سے متعلق بل منظور کر لیا

U.S. House of Representatives Passes Laken Riley Act on Detention of Undocumented Immigrants

مسودہ قانون کے تحت، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینا ہوگا جن پر ”چوری، ڈاکہ، یا شاپ لفٹنگ“ جیسے جرائم کا الزام ہو

نیویارک ( محسن ظہیر ) امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ 22جنوری کے روز ایک بل “لیکین رائلی ایکٹ” کی حتمی منظوری دے دی، جس کے تحت ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا جائے گا جن پر چوری سے متعلق جرائم کا الزام ہو۔ یہ بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر بھیج دیا گیا ہے، جو اپنی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت پہلی قانون سازی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔
اس بل (مسودہ قانون) کے تحت، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)کو ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینا ہوگا جن پر “چوری، ڈاکہ، یا شاپ لفٹنگ(سٹوروں، دوکان ، سٹوروں سے سامان چوری کرنا )” جیسے جرائم کا الزام ہو۔ اس کے علاوہ، یہ بل ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کو وفاقی حکومت پر مقدمہ کرنے کی اجازت دیتا ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ امیگریشن قوانین کے نفاذ میں ناکامی کی وجہ سے ان کی ریاستوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایوان نمائندگان میں یہ بل 158 کے مقابلے میں 263 ووٹوں سے منظور ہوا، جس میں 46 ڈیموکریٹس نے تمام ریپبلکن ارکان کے ساتھ اس بل کی حمایت کی۔ یہ بل “لیکین رائلی ایکٹ” کے نام سے پیش کیا گیا ہے، جو جارجیا کی 22 سالہ نرسنگ کی طالبہ لیکین رائلی کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہیں گزشتہ سال ایک وینزویلا کے شہری نے قتل کیا تھا جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تھا۔
دو دن قبل امریکی سینیٹ نے بھی اس بل کو 35 کے مقابلے میں 64 ووٹوں سے منظور کیا، جس میں ایک درجن ڈیموکریٹ ارکان نے اس بل کی حمایت کی۔
یہ قانون سازی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے تحت اہم قدم ہے، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بل تارکین وطن کمیونٹی کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے، جبکہ حامیوں کا ماننا ہے کہ یہ عوامی تحفظ ( پبلک سیفٹی) کو یقینی بنانے کے لیے ایک ضروری اقدام ہے۔
Laken Riley Act

U.S. House of Representatives Passes Laken Riley Act on Detention of Undocumented Immigrants

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button