نیویارک میں ”کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ“KORTکی تعارفی تقریب ، چوہدری اختر کی شرکت
Introductory Event for Kashmir Orphans Relief Trust (KORT) Held in New York, Attended by Chaudhry Akhtar
یتیم بچوں کی کفالت اور انہیں وہ ماحول فراہم کرنا کہ جس میں کورٹ کے بچے وہ معیار زندگی حاصل کر سکیں جو ہمارے اچھے سے اچھے گھرانوں کے بچوں کو حاصل ہوتا ہے
اللہ پاک کی نصرت و مدد سے آج کورٹ نہ صرف میرپور بلکہ صوابی میں بھی یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا کا امانتیں لیکر امانت کے حقداروں تک پہنچانا ہے
2005 کے مظفرآباد زلزلہ کے بعد اللہ تعالی نے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری قمہ حقہہ ادا کرنے کی کوشش کی” کورٹ کمپلیکس “کستان کا سب سے بڑا عالمی ادارہ بن چکا ہے، چوہدری اختر
” کورٹ“ کو امریکہ میں 501(c) (3) چیرٹی کا سٹیٹس مل گیا ہے۔ اس سٹیٹس کے بعد کورٹ کے امریکہ میں موجود ”ڈونرز“کی دی گئی چیرٹی پر انہیں ٹیکس میں چھوٹ ملے گی،ثاقب جاوید راجہ
تقریب کے انتظامات سی ای او ”کورٹ“ امریکہ ثاقب جاوید راجہ، ممبر گورننگ باڈی سید ایاز حسین شاہ، ممتاز کاروباری شخصیت فاروق قریشی، سینئر صحافی عتیق احمد سدوزئی، معروف سماجی شخصیت محمد عبداللہ نے کر رکھے تھے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین کورٹ ایدھی کشمیر چوہدری محمد اختر تھے، محمد عثمان اور محمد حمزہ بھی مہمانان میں شامل تھے۔،سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید ایاز حسین شاہ نے سرانجام دئیے جبکہ چئیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر، سی ای او ثاقب جاوید راجہ، فاروق قریشی و دیگر نے خطاب کیا
نیویارک ( اردو نیوز ) کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ (KORT)کی امریکہ کی پہلی تعارفی تقریب امریکہ کی ریاست نیویارک کے شہر بروکلین میں انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب کے انتظامات سی ای او ”کورٹ“ امریکہ ثاقب جاوید راجہ، ممبر گورننگ باڈی سید ایاز حسین شاہ، ممتاز کاروباری شخصیت فاروق قریشی، سینئر صحافی عتیق احمد سدوزئی، معروف سماجی شخصیت محمد عبداللہ نے کر رکھے تھے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین کورٹ ایدھی کشمیر چوہدری محمد اختر تھے، محمد عثمان اور محمد حمزہ بھی مہمانان میں شامل تھے۔
تقریب میں نیویارک کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید ایاز حسین شاہ نے سرانجام دئیے جبکہ چئیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر، سی ای او ثاقب جاوید راجہ، فاروق قریشی و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اختر نے کورٹ کے حوالہ سے شرکاءکو بتایا۔ انکا کہنا تھا کہ 2005 کے مظفرآباد زلزلہ کے بعد اللہ تعالی نے یتیم بچوں کی کفالت کی جو ذمہ داری سونپی تھی، اسے قمہ حقہہ ادا کرنے کی کوشش کی۔ آج کورٹ کمپلیکس میں پاکستان کا سب سے بڑا عالمی ادارہ بن چکا ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت اور انہیں وہ ماحول فراہم کرنا کہ جس میں کورٹ کے بچے وہ معیار زندگی حاصل کر سکیں جو ہمارے اچھے سے اچھے گھرانوں کے بچوں کو حاصل ہوتا ہے۔ اللہ پاک کی نصرت و مدد سے آج کورٹ نہ صرف میرپور بلکہ صوابی میں بھی یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا کا امانتیں لیکر امانت کے حقداروں تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ” کورٹ “کا شفاف نظام ہی پاکستان و دنیا بھر کے لوگوں کے اعتماد کا ضامن ہے۔ برطانیہ میں کورٹ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے برطانیہ میں آباد تارکین وطن کے اعتماد کی بدولت ادارہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ امریکہ میں تارکین وطن کافی عرصہ سے تقاضہ کر رہے تھے کہ یہاں بھی کورٹ کی تنظیم موجود ہونی چاہئے جس پر کورٹ کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ کے زیراہتمام میرپور میں انٹرنیشنل معیار کا ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں بلاتخصیص غریب و امیر مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ 500 بیڈ کا ہسپتال جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا تاکہ اس خطہ سے کوئی بھی مریض علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہو۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب جاوید راجہ نے کہا کہ” کورٹ“ کو امریکہ میں 501(c) (3) چیرٹی کا سٹیٹس مل گیا ہے۔ اس سٹیٹس کے بعد کورٹ کے امریکہ میں موجود ”ڈونرز“(عطیہ دہندگان) کی دی گئی چیرٹی پر انہیں ٹیکس میں چھوٹ ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورٹ کی امریکہ کی تمام بڑی ریاستوں میں تنظیم سازی کر رہے ہیں تاکہ تارکین وطن اور کورٹ کے مابین ایک مضبوط رشتہ استوار ہو سکے۔
Introductory Event for Kashmir Orphans Relief Trust (KORT) Held in New York, Attended by Chaudhry Akhtar