" "
اوورسیز پاکستانیز

خیبر سوسائٹی کے وفد کی قونصل جنرل عائشہ علی سے ملاقات

ملاقات کرنے والوں میں خیبر سوسائٹی کے بہادر علی ، تاک اکبر اور صاحبزادہ شبیر شامل تھے ، عائشہ علی کو تقرر ی پر مبارکباد

نیویارک (اردو نیوز) خیبر سوسائٹی نیویارک کے وفد جو کہ بہادر علی ، تاج اکبر اور صاحبزادہ شبیر پر مشتمل تھا ،نے نیویارک میں تعینات ہونے والی نئی قونصل جنرل عائشہ علی سے خصوصی ملاقات کی ۔ عائشہ علی نے وفد کے ارکان کو قونصلیٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کے آفس کے دروازے کمیونٹی کے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے اور وہ ملک و قوم اور کمیونٹی کی خدمت کے فرائض منصبی ادا کرنے میں اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ خیبر سوسائٹی کے ارکان نے قونصل جنرل کو امریکہ بھر میں مقیم پاکستانی کی پشتون امریکن کمیونٹی کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ کمیونٹی کو ان کا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔

Khyber Society welcome consul general Ayesha Ali

Related Articles

Back to top button