پاکستانامیگریشن نیوز

خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

Chairman Dr. Shafique Administers Oath to Khyber Society USA Office Bearers, Cabinet Members Sworn In

ڈاکٹر شفیق نے خیبر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، تاج خان نے تقریب حلف برداری میں نظامت کے فرائض انجام دئیے

نیویارک ( اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی پشتون برادری کی نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ خیبر سوسائٹی کی تقریب حلف برداری نیویارک میں منعقد ہوئی ۔ خیبر سوسائٹی کے کابینہ کے ارکان سے خیبر سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین ڈاکٹر شفیق نے حلف لیا۔

خیبر سوسائٹی کی کابینہ کے جن عہدیداروں اور ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ، ان میں پریذیڈنٹ زمان آفریدی ، سینئر نائب صدر سجاد احمد خان ، وائس پریذیڈنٹ عبداللہ جان ، جنرل سیکرٹری محمد ناصر ، فنانس سیکرٹری رحیم اللہ ، جوائنٹ سیکرٹری عمران عزیز، انفارمیشن سیکرٹری سہیل ملک اور خواتین ونگ کی سیکرٹری ذکیہ نورین خٹک شامل ہیں ۔

حلف برداری کی تقری کی نظامت کے فرائض خیبر سوسائٹی کے رہبرتاج اکبر نے انجام دئیے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شفیق اور تاج اکبر نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ خیبر سوسائٹی کو مزید موثر اور فعال بنانے اور ، ممبر شپ میں زیادہ سے زیادہ اضافے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 

Chairman Dr. Shafique Administers Oath to Khyber Society USA Office Bearers, Cabinet Members Sworn In

Related Articles

Back to top button