" "
پاکستاناوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے زیر اہتمام سالانہ پشتون کلچرل ڈے

Khyber Society of America celebrates 15th Annual Pashtun Day in New York

خیبر سوسائٹی کے زیر اہتمام 15ویں سالانہ پختون کلچرل ڈے میں قونصل جنرل عائشہ علی ، وائس قونصل جنرل نواب عادل خان سمیت خیبر سوسائٹی کے صدر ، چئیرمین و عہدیداران اور ارکان کی شرکتپاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہم وطنو کو ہمیں بھولنا نہیںچاہئیے ، ان کی ایک بار نہیں بار بار مدد کرنی چاہئیے ۔ ہم نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی ہے، زمان خان آفریدی کا پختون ڈے سے خطاب، ڈاکٹر رفیق جان مرحوم سمیت بہت سے ساتھی ہم میں موجود نہیں ، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ، تاج اکبر ،قونصل جنرل عائشہ علی اور نواب عادل خان کا خیبر سوسائٹی کی خدمات کو خراج تحسین خیبر سوسائٹی کی جانب سے تقریب میں سینئر دانشور طاہر خان ،صحافیوں فضل اللہ آف نیو یارک، ہد ایت الر حمن ہو تی (پاکستان) ،جہانگیر خٹک اورخاتون شاعرہ صاعقہ جنجوعہ کو ایوارڈز سے نوازا گیا

 

نیویارک ( اردو نیوز ) خیبر سو سائٹی اف امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی پختون کلچر ڈے کے حوالے سے نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ نیو یارک میں پاکستانی میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی تقریب کی مہمان خصو صی تھی جبکہ تقریب میں وائس قونصل جنرل نواب عادل خان کے علاوہ امریکہ میں مقیم سینکڑوں پختون کمیونٹی ارکان اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
خیبر سو سائٹی آاف امریکہ کے صدر زمان خان آفریدی ،چئیر مین تاج اکبر خان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

زمان خان آفریدی نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سالانہ پشتون ڈے میں شرکاءکی بڑی تعداد کی شرکت،ا س پروگرام کی کامیابی کی واضح دلیل ہے ۔ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور انہیں پشتون ڈے 2022پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہم وطنو کو ہمیں بھولنا نہیںچاہئیے ، ان کی ایک بار نہیں بار بار مدد کرنی چاہئیے ۔ ہم نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی ہے اور انشاءاللہ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔ زمان آان آفریدی نے مزید کہا کہ ہم نے خیبر سوسائٹی میں ذمہ داریاں سنبھالتے وقت آئین کے قیام اور پارٹی ممبر شپ کو آگے بڑھانے کی اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھایا ہے۔زمان آفریدی نے کہا کہ پشتوں سوسائٹی پختونوں کی نمائندہ تنظیم ہے ۔ امریکہ بھر میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد پشتون آباد ہیں ۔ نیویارک ، نیوجرسی میں 70ہزار پشتوں کمیونٹی ارکان بستے ہیں ۔ انہوں نے قونصل جنرل عائشہ علی اور وائس قونصل جنرل نواب عادل خان کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے میاں اسلم کا مالی تعاون فراہم کرنے پر شکرئیہ ادا کیا۔

چئیرمین تاج اکبر خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خٰبر سوسائٹی کا سفر ہم نے بیس سے پچیس سال قبل شروع کیا ۔ڈاکٹر جان مرحوم سمیت کئی ایسے دوست ہیں کہ جو آج ہم میں نہیں ، ہمیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ آج خیبر سوسائٹی ایک پھل دار درخت ہے ۔ ہمیں یوتھ کو آگے لانا ہوگا۔

میڈیا سیکرٹری سہیل ملک نے خیبر سوسائٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کیا ۔ وومین ونگ کی سیکرٹری ذکیہ نورین خٹک نے اپنے خطاب میں قونصل جنرل عائشہ علی کی شرکت کا خصوصی شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کمیونٹی ، معاشرے اور تنظیم میں خواتین کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں ۔ اس لئے ہمیں خواتین کے کردار کو آگے بڑھانا ہوگا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے قونصل جنرل عائشہ علی نے کہا کہ اووسیز پاکستانی ہماراسر مایہ افتخار ہیں جوکہ پاکستان کی معاشی استحکام اور زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں امداد پہنچاننے کے لئے کبھی پاکستانی امریکن اور بالخصو صی پختونوں کا کردار نمایا ں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سفارت خانے کے توسط سے پاکستانی امریکن نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے صرف بیس ملین ڈالرز عطییات پاکستان بھجوائیں جو کہ کمیونٹی کی اپنے ملک اور عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔قونصل جنرل نے مزید کہا کہ خیبر سو سائٹی آف امریکہ کے صدر زمان خان آفریدی، چیرمین تاج اکبر خان، بہادر علی اور اسکی کابینہ کی کو شیشوں کو سرا ہا اور پختون کلچر ڈے کے انعقاد اور پختون ثقافت سے محبت پر تنظیم کے فعال کردار کو سراہا۔

سینئر سکالر طاہر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں پشتون بھی ایک پھول ہے۔انہوں نے کہا کہ آج معاشی اور تمدنی جنگ کا دور ہے ۔ اس جنگ میں ہمیں اپنے تمدن ، تہذیب اور ثقافت کی حفاظت کرنی ہے جو کہ ہماری اور آنیوالی نسلوں کی پہچان ہے ۔

وائس قونصل جنرل نواب عادل خان نے خیبر سوسائٹی کا عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک قونصلیٹ میں ہماری ایک مکمل ٹیم موجود ہے و کہ بلا امتیاز ہر ایک کی خدمت کے لئے حاضر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل و مدد کے لئے ہمارے دروازے ہر ایک کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ۔
تقریب میں سینئر طاہر خان ،فضل اللہ آف نیو یارک، ہد ایت الر حمن ہو تی (پاکستان) ،جہانگیر خٹک ،خاتون شاعرہ صاعقہ جنجوعہ کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں اسٹیج فرائض نا صر خان اور خالد خٹک نے انجام دئیے۔ نثار خان نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔تقریب کے آغاز میں پاکستان اور امریکی کے قومی ترانے بجائے گئے ۔تقریب کے آخرمیں پشتو کے معروف لوک موسیقاروں نے بہترین پرفارمنس پیش کی جس سے اوورسیز پاکستانی محظوظ ہوئے ۔تقریب میں پاکستان سے امریکہ کے دور ے پر آئے مزاحیہ فنکار عالم زیب مجاہد نے اپنی مزاحیہ گفتگو سے شرکاءکو محظوظ کیا ۔

Related Articles

Back to top button