خیبر سوسائٹی یو ایس اے کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری
خیبر سوسائٹی کے انتخابات25 اگست کو ہوئے تھے۔ جس میں صدر بہادر علی شاہ آف سوات ، نثار محمد خان آف صوابی ،طارق سیف الرحمن نائب صدر، خورشید انور آف مردان فنانس سیکرٹری، عمران عزیز ،جی ایس آف مردان جائنٹ سیکرٹری اور صاحبزادہ شبیراحمد پریس سیکرٹری منتخب ہوئے تھے
نیویارک (اردو نیوز ) خیبر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری یہاں کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک ) پر منعقد ہوئی ۔خیبر سوسائٹی آف امریکہ میں بسنے والے پختون کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ہے یاد رہے کہ امریکہ میں پاکستان اور پاکستان سے باہر کئی ملکوں کی پختون کمیونٹی رہائش پذیر ہے۔ خیبر سوسائٹی آف امریکہ ایک غیر سیاسی غیر منافع بخش تنظیم ہونے کے ناطے کمیونٹی میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔2018-20 کیلئے خیبر سوسائٹی کے انتخابات25 اگست کو ہوئے تھے۔ جس میں صدر بہادر علی شاہ آف سوات ، نثار محمد خان آف صوابی ،طارق سیف الرحمن نائب صدر، خورشید انور آف مردان فنانس سیکرٹری، عمران عزیز ،جی ایس آف مردان جائنٹ سیکرٹری اور صاحبزادہ شبیراحمد پریس سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔
خیبر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں پر مشتمل کابینہ کی حلف برادری تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شاہ زیب خان آف سوات نے کی۔ پہلے مرحلے میں سیکرٹری رحیم اللہ خان آف پشاور نے کی جو سابقہ کابینہ کے عہدیدار رہ چکے ہیں۔ تاج اکبر خان فخر پختون نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ کابینہ نہ حلف اٹھا کر عہد کیا کہ ہم تنظیم اور اپنے ملک کی ترقی کےلئے کوشاں رہیں گے۔
بقیہ پروگرام کے سٹیج سیکرٹری نثار جلیل جو نئی کابینہ میں جنرل سیکرٹری ہے۔ محفل کو پشتو کے خوبصورت شعروں سے محفوظ و داد حاصل کی۔مہمانوں کو خوش آمدید نائب صدر طارق سیف الرحمن نے کہا ۔ تقریب سے کرنل افتخار صاحب اور زمان خان آفریدی نے خیبر سوسائٹی کی بنیادی ڈھانچے مقاصد اور ان کے حاصل پر بہت ہی مفصل تقریریں کی اور موجودہ لوگوں پر زور دیا کہ آگے آئیں ۔
اپنے اور اپنے بچوں کی روشن مستقبل کے لئے کوششیں تیزی کرے۔تقریب سے صدر بہادر علی شاہ نے حاضرین کو خراج تحسین پیش کیا اور زور دیا کہ انشاءاللہ ہم آپ کی امنگوں کے ترجمان تھے۔ تقریب کی مہمان خصوصی تاج اکبر خان جو پختونوں کی شان ہے۔فرداً فرداً شکریہ اور خصوصاً فیملیز ممبران پر زور دیا کہ خواتین کو مواقعی چاہئے کہ وہ بھی پروگراموں میں اپنے بھائیوں اور بیٹیوں کے ساتھ بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کریں۔ آخر میں ایک رنگ موسیقی اور پر لذت پاکستان کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کیاگیا۔ امریکہ میں پاکستانی مشہور گلو کارہ نائلہ خالد نے اردو ،پنجابی اور پشتو موسیقی سے حاضرین کو محفوظ کیااور داد وصول کی۔ پروگرام میں امریکہ کے مختلف سٹیٹ سے آئے ہوئے مہمانوں کا خصوصاً شکریہ اداکیا۔