" "
اوورسیز پاکستانیز

خیبر سوسائٹی کے زیر اہتمام پشتون ڈے

تقریب میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں بسنے والی پشتون امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، شرکاءکو پشتون ڈے کی مبارکباد دی گئی

بہادر علی شاہ ،تاج اکبر خان ،زمان آفریدی ، نثار خلیل ، طارق عبدالرحمن سمیت دیگر مقامی قائدین کے خطابات ،تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بتایا گیا
خیبر پختواہ اسلامیہ کالج کے پروفیسر سفیر احمد جو خصوصی دعوت پر پشتون ڈے پروگرام میں شریک ہوئے ان کی پر مغز گفتگو نے محفل کا رنگ دوبالا کر دیا،ڈاکٹر شفیق نے پشتو اور اردو شاعری کلام پیش کیا
پرتکلف کھانے کے بعد موسیقی کا اہتمام کیاگیا ، موسیقی کی محفل لوٹنے میں جان دوران سلیم ، رخسار زلمی ، زرین خان اور شہاب بھرپو رحصہ رہا اور آئندہ اسی طرح کے پروگرام کا سلسلہ جاری ہے

نیویارک( ارد نیوز) خیبر سوسائٹی کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،پر حسب روایت اس سال بھی پشتون ڈے ، انتہائی پرجوش طریقے سے منایاگیا۔ یاد رہے کہ امریکہ میں اسی دن یوم تشکر (تھینکس گیونگ ڈے )منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے خیبر سوسائٹی سوسائٹی آف امریکہ2007ءسے مسلسل امریکہ میں اپنے پختون بھائیوں کے ساتھ ” پشتون ڈے“ مناتی ہے۔
پشتون ایک مذہب ، پرمن ، مہمان نواز اور محنتی قوم ہے۔ جس کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے۔ دنیا میں واحد قوم پشتون ہے جس نے کبھی بھی اپنی روایات ، زندگی کے طور طریقے نہیں چھوڑے۔پشتون قوم نے ہر جگہ اور ہر مکتبہ فکر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ بہادری میں اپنی مثال آپ ہونے کی وجہ سے استعماری قوتیں پشتون قوم کو ایک اور رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پشتون ڈے کا مقصد بھی یہی ہے۔ کہ ہم دنیا کہ استعماری قوتوں کو ایک پیغام دیں کہ ہم مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ پر امن اور امن کے سفیر ہیں۔
پشتون قوم نے ہمیشہ امن ، بھائی چارے اور انصاف پر مبنی معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دنیا کے دوسرے اقوام کو بھی اسی اصول پر عمل پیرا ہونے کا سبق دینا چاہتی ہے۔

Khyber Society New York
Khyber Society New York

اس سلسلے میں خیبر سوسائٹی آف امریکہ نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز پاک کلام سے ہاشم بھائی نے کیا۔ نثار خلیل جنرل سیکرٹری خیبر سوسائٹی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے۔ اور استعاریہ حاضرین سے داد وصول کی ۔ بہادری علی شاہ نے مہمانوں اور شرکاءکو ” بخیر راغلے“ کیا اور پشتون ڈے کی مناسبت سے گفتگو اور مفید اشعار محفل کو ” ڈالئی“ کئے۔ محمد زمان آفریدی نے پختون ڈے کے حوالے سے بہت مفیدمعلومات پروگرام میں بیان کئے۔ اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا کہ2007ءکا تسلسل برقرار رکھا۔ اور اپنے تعاون کا بھر پور یقین دلایا۔
خیبر پختواہ اسلامیہ کالج کے پروفیسر سفیر احمد جو خصوصی دعوت پر پشتون ڈے پروگرام میں شریک ہوئے ان کی پر مغز گفتگو نے محفل کا رنگ دوبالا کر دیا۔ انہوں نے سوسائٹی اور خصوصاً پختون کمیونٹی کے اس طرح کے پروگرام کو بہت سراہا۔ انہوں نے سوسائٹی کو خصوصاً ادھر کے اداروں سے روابطہ بڑھانے اور فنڈ ریزنگ کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے سوسائٹی کے مزید فعالیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد شفیق کی زو دل افروز اردو اور پشتون شاعری نے محفل و خوشبو بخشی اور خوب داد حاصل کی۔ تاج اکبر نے کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور100 دن کی کارکردگی کا ذکر کیا۔ اور سوسائٹی میں لر اور بر کے پختونوں کو مقام اور ممبر شپ پر زور دیا۔ فنڈ ریرنگ اور ممبر شب بڑھانے پر زور دیا اور اپنی خدمات ہر وقت پیش کرنے کا بھی عزم کیا۔
محفل سے طارق عبدالرحمن اور دوسرے شرکاءنے بھی خطاب کیا۔ محفل کے آخر میں پرتکلف کھانے کے بعد موسیقی کا اہتمام کیاگیا ۔ موسیقی کی محفل لوٹنے میں جان دوران سلیم ، رخسار زلمی ، زرین خان اور شہاب بھرپو رحصہ رہا اور آئندہ اسی طرح کے پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔

پہ تاتارا دہ تورو غرونو چراغاں مے ارمان۔۔چہ زر زری خندہ چپے دہ اباسین را واخلی
مونگ خو خیبر سرہ± شنہ± آو¿ خکلے گلونہ غواڑو۔۔چہ دہ مہابن شپونکءدہ مینہ نہ ڈک بین را واخلی

Related Articles

Back to top button