اوورسیز پاکستانیز

خورشید بھلی کو تحریک انصاف امریکہ میں اہم ذمہ داریاں

خورشید احمد بھلی کو پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے اوورسیز افئیرز کمیٹی یو ایس اے کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی جانب سے پارٹی کے اہم رہنما چوہدری خورشید احمد بھلی کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل سیم خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق خورشید احمد بھلی کو پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے اوورسیز افئیرز کمیٹی یو ایس اے کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
سیم خان کے مطابق خورشید احمد بھلی کی تقرری ، پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر منیر کھٹانہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی کو توقع ہے کہ خورشید بھلی پارٹی کو مزید موثراور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
دریں اثناءخورشید احمد بھلی نے پارٹی قیادت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

 

Related Articles

Back to top button