اوورسیز پاکستانیزخبریں
خاور بیگ پاکستان کا دورہ مکمل کرکے نیویارک واپس پہنچ گئے

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ مرزا خاور بیگ پاکستان کا کامیاب کا دورہ مکمل کرکے نیویارک واپس پہنچ گئے ہیں ۔
دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے گورنر چوہدری سرور ، وفاقی وزیر فواد چوہدری ، سینیٹر ولید اقبال سمیت اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔
مان ملاقاتوں میں خاور بیگ نے پارٹی قائدین کو نیویارک ، یو ایس اے میں پارٹی اور پارٹی ساتھیوں کی خدمات اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں اہم ہدایات لیں ۔