خاور بیگ کا سردار سمیع ، ڈی آئی جی رانا شہزاد اور ملک خرم کے اعزاز میں استقبالیہ
Khawar Baig Hosted a Reception in Honor of Sardar Sami, DIG Rana Shahzad, and Malik Khurram
ویسٹ چیسٹر میں خاور بیگ کی رہائشگاہ پر دئیے گئے عشائیہ میں NYPD میں عدیل رانا کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی اور محمد جہانگیر اشرف کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد بھی پیش کی گئی
خاور بیگ کی جانب سے سردار عبدالسمیع، ڈی آئی جی رانا شہزاد اور ملک خرم کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا، مہمانان کی جانب سے خاور بیگ سمیت شرکاءکانیویارک میں پذیرائی پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت مرزا خاور بیگ کی جانب سے اوورسیز میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے متحرک رہنما سردار عبدالسمیع ، امریکہ کے دورے پر آئی ڈی آئی جی پولیس رانا شہزاد اور اٹلی سے آئے معروف اوورسیز کمیونٹی رہنما ملک خرم کے اعزا زمیں عشائیہ اور استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دو مائیہ ناز شخصیات اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹر عدیل رانا اور ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈپٹی انسپکٹر محمد جہانگیر اشرف نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ ”اے پی پیک ‘ ‘ کے ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فل راموس کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد کی اسلام آبا داور خیبر پختونخوامیں اہم شخصیات سے ملاقات کے اہتمام میں سردار سمیع نے خصوصی کردار ادا کیا تھا
استقبالیہ میں ”اے پی پیک “ تنظیم کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد ، پرویز ریاض، میاں اعجاز، حاجی یونس ، آفیسر نعمان ، چوہدری ظفر اقبال سمیت دیگر اہم کمیونٹی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
مرزا خاور بیگ کی جانب سے سردار عبدالسمیع، ڈی آئی جی رانا شہزاد اور ملک خرم کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔ مہمانان خصوصی کی جانب سے خاور بیگ سمیت شرکاءکانیویارک میں پذیرائی پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے اہم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
استقبالیہ میں خاور بیگ سمیت تمام شرکاءکی جانب سے انسپکٹر عدیل رانا اور ڈپٹی انسپکٹر محمد جہانگیر اشرف کو ان کی پروموش پر مبارکباد دی گئی اور کہا گیا کہ پوری کمیونٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے۔ عدیل رانا اور محمد جہانگیر اشرف کی جانب سے عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
خاور بیگ کا کہنا تھا کہ وطن سے ہزاروں میل دور اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی کے دلوں میں پاکستان بستا ہے اور اوورسیز کمیونٹی ارکان چاہتے ہیں کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح ، پاکستان بھی ان کی صف میں شامل ہو۔ مہمانوں کے اعزازمیں پر تکلف عشائیہ دیا گیا ۔
Khawar Baig Hosted a Reception in Honor of Sardar Sami, DIG Rana Shehzad, and Malik Khurram