خبریں

قاسم مجید اور قاسم فریدی کی بطور خلیفہ مجاز درگاہ حضور خواجہ غریب نواز ؒ دستار بندی

نیویارک میں قاسم مجید اور قاسم فریدی کی حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒکی درگاہ سے حضرت سید سرور چشتی نے دستار بندی کی

نیویارک ( اردونیوز ) خواجہ خواجگان حضور خواجہ غریب نوازؒ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی درگاہ کے زیر اہتمام دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی اللہ تعالیٰ اور رسول کریم ﷺ کے احکامات کے مطابق حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی تعلیمات کے فروغ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں درگار حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی جانب سے دنیا بھر میں درگاہ کے خلیفہ مجاز مقرر کئے جاتے ہیں جو کہ حضورخواجہ غریب نواز ؒ کے دین اسلام میں مقام اور تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے گدی نشین حضرت سید سرور چشتی کی جانب سے گذشتہ ہفتے ، نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات قاسم نواز اور قاسم فریدی کو بطور گدی نشین درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ ، دونوں کواپناا خلیفہ مجاز مقرر کیا گیا۔ اس سلسلے میں نیویارک میںخصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکہ کے دورے پر موجود درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے خلیفہ حضرت سید سرور چشتی نے خصوصی شرکت کی اور خلیفہ مجاز مقرر کئے جانے کے بعد قاسم مجید اور قاسم فرید جن کا تعلق بابا فرید گنج شکر ؒ کے خانوادے سے ہے ، کی دستار بندی کی ۔

اس روحانی اور پروقار تقریب میں الگ الگ حضرت سید سرور چشتی نے پہلے قاسم مجید اور پھر قاسم فرید کی دستار بندی کی ، انہیںدرگاہ حضرت سید معین الدین چشتی ؒ کا خلیفہ مجاز مقرر ہونے پر مبارکبا دی اور خصوصی دعا کروائی ۔
بعد ازں سید سرور چشتی نے الگ الگ قاسم مجید اور قاسم فرید کو خلیفہ مجاز درگاہ حضور غریب نواز ؒ مقرر ہونے پر سند بھی عطاءکی ۔

قاسم مجیداور قاسم فرید کو خلیفہ مجاز مقرر کرنے کی سند پیش کرتے ہوئے حضرت سید سرور چشتی نے کہا کہ سلطان الہندخواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین ؒ جن کا مزار مقام ، اجمیر شریف میں ہے ، اور ہم اٹھ سو سال سے وہاں گدی نشین اور خادم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سید سرور چشتی ؒ نے کہا کہ میںقاسم مجید کو اپنا خلیفہ مجاز مقرر کرتا ہوں اور انہیں یہاں امریکہ میں ہمارے جتنے بھی امور ہیں، کی ذمہ داریاں دیتا ہوں ۔قاسم مجید اور قاسم فرید کے ساتھ کئی سال تعلق رکھنے کے بعد یہ محسوس کیا کہ یہ نماز کے پابند ہیں، راہ راست پر ہیں، رزق حلال بھی کھاتے ہیں اورمحب اہل بیت ؑ ہیں اور خواجگان چشت کے شیدائی ہیں ۔اللہ تعالیٰ انہیں دینی و دنیاوی مقاصد میں کامیاب و کامران فرمائیں اور راہ راست پر چلنے کی توفیق عطاءفرمائیں اور سلسلہ عالیہ چشتیہ کو مزید فروغ دینے کی سعادت نصیب فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button