خواجہ عمران نذیر ، چوہدری اکرم کے دیرینہ دوست ہیں ۔ پنجاب میں تشکیل دی جانیوالی کابینہ میں انہیں شامل کیا گیا ہے اور صحت کا قلمدان سونپا گیا ہے
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت اورناسا کاؤنٹی ( نیویارک ) کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر ، وائس چئیرمین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ہوسٹ کمیٹی ناسا کاؤنٹی چوہدری اکرم رحمانیہ نے خواجہ عمران نذیر کو صوبائی وزیر صحت پنجاب بننے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری اکرم رحمانیہ کا کہنا ہے کہ خواجہ عمران نذیر ایک سینئر اور تجربہ کار سیاستدان کی حیثیت سے وزیر صحت کا قلمدان سنبھلانے کے بعد پنجاب کی عوام کی خدمت میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ خواجہ عمران نذیر ، چوہدری اکرم کے دیرینہ دوست ہیں ۔ پنجاب میںتشکیل دی جانیوالی کابینہ میں انہیں شامل کیا گیا ہے اور صحت کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔خواجہ عمران نذیر کا شمار ، پنجاب کے سینئر پارلیمنٹیرئین میں ہوتا ہے ۔