پاکستان

پی ٹی آئی نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، خواجہ محمد آصف کا انکشاف

پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں,خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (اردو نیوز ) :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، ہم نے اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امریکہ کے خلاف نعرے لگانے والا امریکہ کے پیر پکڑ رہا ہے ۔

وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے امریکی سفارت کار کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ۔وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے، ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button