پاکستان

خواجہ آصف جنوری کے پہلے ہفتے میں نیویارک سے پاکستان واپس جائیں گے


عمران خان کو سیاسی خود کشی نہیں کرنے دیں گے ، چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری کرے اور عوام کے سامنے مکمل بے نقاب ہوں ،خواجہ آصف
سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نیویارک میں لیگی ساتھیوں روحیل ڈار، رانا سعید، انور واسطی ، احمد جان ، ملک خرم اور حافظ روف سے بات چیت

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف جو کہ ان دنوں نیویارک میں نجی دورے پر ہیں ، یہاں اپنا قیام مکمل کرنے کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس لوٹ جائیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے روحیل ڈار ، رانا سعید، سید انور شاہ واسطی ، احمد جان ، ملک خرم اور حافظ روف پر مشتمل وفد نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔ اس موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بتایا کہ وہ دو جنوری کو پاکستان واپس جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کی سختیاں پہلے بھی دیکھی ہیں اور اس بار بھی دیکھ لیں گے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے تاکہ ان کی حقیقت عوام کے سامنے کھل کر آئے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سو دنوں میں انہوں نے ملک اور ملکی معیشت کا حال کیا ہے ، اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنیوالا وقت کیسا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button