اوورسیز پاکستانیز

مسلم لیگ (ن) یو ایس اور اور نیویارک سٹیٹ کا خواجہ آصف سے اظہار یکجہتی

تحریک انصاف کی امپائر کو ساتھ ملکر کھیلنے والی سیاست کو عوام انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں خاک میں ملا دیں گے ۔روحیل ڈار، احمد جان سمیت مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کا بیان

نیویارک(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن)یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کسی کی انگلی پر یا امپائر کی ملی بھگت سے ہونیوالے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا خواجہ آصف کیس میں فیصلہ مایوس کن ہے ۔

روحیل ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی امپائر کو ساتھ ملکر کھیلنے والی سیاست کو عوام انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں خاک میں ملا دیں گے ۔ گذشتہ الیکشن میں بھی انہیں شکست فاش دی تھی اور آئندہ الیکشن میں بھی عوام ان بدکاروں کو ان کے انجام کو پہنچائیں گے ۔

مسلم لیگ (ن) نیویارک کے صدر احمد جان جنرل سیکرٹری نیویارک چوہدری پرویز اختر،نائب صدر جاوید خان ، نائب صدر راجہ ساجد ،برونکس بورو کے صدر شاہد وڑائچ، صدر بروکلین بورو بابر بٹ، صدر کونیزبورو چوہدری غلام حسین، صدر لانگ آئی لینڈ نادر بٹ، صدر یانکرز محمد نعمان، جوائنٹ سیکرٹری رو¿ف راجہ ،چوہدری عامر رزاق ،چوہدری غلام جیلانی گجر خان ،چوہدری محمد اسلم، غلام باہو، حاجی عزیز، نذیر احمد،دانش جمشید ملک سمیت لیگی ساتھیوں نے خواجہ آصف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والوں کا ایک ہی مشن ہے کہ پاکستان کے لئے جو بھی کام کررہا ہو، اس کی ٹانگ کھینچ دی جائے ،خواجہ آصف جس بہادری، جراتمندی اور اقوام عالم میں پاکستان کا کیس پیش کررہے تھے ،یہ بھی ان سے برداشت نہیں ہوا۔ عمران خان پاکستان کو داخلی طور پر غیر مستحکم کرنے اور عثمان ڈار جیسے اس کے چیلے خارجی طور پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں۔ انشاءاللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا اور ان کی منفی سیاست کو عوام اٹھاکر باہر پھینک دینگے ۔

 

Related Articles

Back to top button