" "
پاکستان

خواجہ آصف امریکہ میں دو ہفتہ کا خاموش قیام کرنے کے بعد پاکستان واپس روانہ

وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں آئے اور یہاں مقیم اپنے بچوں کے ساتھ مکمل طور پر وقت گذارا۔اس دوران ان کی کوئی یہاں کوئی قابل ذکر مصروفیت نہیں رہی

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نیویارک میں دو ہفتے کا خاموش قیام کرنے کے بعد بدھ کو یہاں سے پاکستان واپس روانہ ہو گئے ۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں آئے اور یہاں مقیم اپنے بچوں کے ساتھ مکمل طور پر وقت گذارا۔اس دوران ان کی کوئی یہاں کوئی قابل ذکر مصروفیت نہیں رہی ۔ انہوں نے صرف دوست احباب سے ملاقات کی ۔خواجہ آصف کے نیویارک میںقیام کے دوران ہی وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن کا بھی دورہ کیا ۔ اس دورہ پر بھی امریکہ میں موجود ہونے کے باوجود خواجہ آصف کی جانب سے کوئی خاص تنقید یا تبصرہ نہیںکیا گیا اور انہوں نے اپنے قیام کو مکمل طور پر خاموش رکھا۔

Khawaja Asif, New York

Related Articles

Back to top button