پاکستانخبریں

عمران خان کی گرفتاری ممکن ہے یا نا ممکن !!!

عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی انتخابی مہم شروع کر دی، عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس متحرک، لاہور میں میدان لگے گا

لاہور (احسن ظہیر سے )پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی بالآخر سوموار کو لاہور میں نکالنے میں کامیاب ہو گئی ۔سخت حفاطتی انتظامات میں عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں ریلی کی قیادت کررہے ہیں ۔ایک طرف عمران خان کی لاہور میں انتخابی ریلی ہے تو دوسری جانب عمران خان کو عدالتی حکم پر گرفتار کرنے کی خبریں بھی ہیں ۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرکے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری ہیں ۔

واضح رہے کہ خاتون جج زیبا کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ۔

سیاسی تجزئیہ کاروں کے مطابق لاہور میں بالخصوص ریلی میں عمران خان کی گرفتاری نہایت ہی مشکل دکھائی دے رہی ہے ۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کی گرفتاری پر عمل درامد کرنے کے لئے لاہور میں مقامی پولیس کی اضافی نفری کی مدد کی ضرورت ہو گی ۔عمران خان اور ان کے وکلاءکی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ عدالت عمران خان کی سیکورٹی کو یقینی بنائے بصورت دیگر انہیں ویڈیو لنک سے حاضری کی اجازت دے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے آج کی ریلی سے پنجاب میں اپریل میں ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی انتخابی مہم کس حد تک موثر انداز میں شروع ہو گی، اس کا اندازہ آنیوالے دنوں کی سیاسی گہما گہمی سے دیکھ کو ہی ہوگا۔دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریش کا کہنا ہے کہ لاہور ریلی میں عمران خان ایک اعلان بھی کریں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز بدستور سیاسی طور پر متحرک کردار ادا کررہی ہیں اور صوبے بھر میں پارٹی کو منظم اور پارٹی کارکنوں ، یوتھ ، سوشل میڈیا ٹیم وغیرہ کو متحرک کررہی ہیں ۔سوموار کو مسلم لیگ یوتھ سے خطاب کے دوران مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین و وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو کہ امریکہ کے دورے پر ہیں، نے نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم ملتان سے شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن کے بعد ملک و قوم کو قیادت فراہم کرے گی اور ملک کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکالے گی

Related Articles

Back to top button