جیل جانے کےلئے ذہنی طور پر تیار ہوں، عمران خان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ماننا ہے کہ ایسٹبلشمنٹ نے انہیں گرفتار کرنے اور الیکشن سے دور کرنے کا پلان بنا لیا ہے، عمران خان کا ٹائمز ریڈیو کو انٹرویو
نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چئیرمین عمران خان نے ’حکومت‘ کی بجائے ’اسٹبلشمنٹ‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹبشلمنٹ انہیں کرفتار کرنے کی تیاریاں کررہی ہے ۔ اس دعوے کے ساتھ ساتھ عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ گرفتار ی کے لئے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ یہ بات انہوں نے ٹائمز ریڈیو کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔
https://youtu.be/NVaO-UwKS1w
عمران خان نے مزید کہا کہ میری جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ الیکشن سے قبل میری جماعت اور مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے تاکہ ہمیں الیکشن سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹبلشمنٹ نے میری حکومت ختم کی اور اب ایسٹبلشمنٹ ہی چاہتی ہے کہ میری جماعت الیکشن میں کامیاب نہ ہو۔ اس سلسلے میں مجھے گرفتار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ میں گرفتاری کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میں جیل چلا بھی گیاتو میری جماعت پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے گی ۔
اور ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایٹبشلمنٹ بہت پاور فل ہے ۔ لیکن میری حکومت گرانے کے بعد میری حکومت میں کمی نہیں لا پائے بلکہ میری حکومت کے خاتمے کے بعد میری مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو اہے ۔