اوورسیز پاکستانیزپاکستان

کیپٹن خالد شاہین بٹ، پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر

PM Shehbaz Sharif Appoints Pakistani-American Captain Khalid Shaheen Butt as Managing Director of Pakistan Bait-ul-Mal

وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے پاکستانی امریکن کیپٹن خالد شاہین بٹ کو پاکستان بیت المال کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے

نیویارک ( اردونیوز ) وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے پاکستانی امریکن کیپٹن خالد شاہین بٹ کو پاکستان بیت المال کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔کیپٹن شاہین بٹ نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے اور پاکستان بیت المال کی آفیشل ویب سائٹ پر ان کی تقرری کا باقاعدہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن خالد شاہین بٹ، اس سے قبل سینٹ آف پاکستان کے رکن اور پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن کے وائس چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان بیت المال 1991 کے ایکٹ کے تحت قائم ایک خود مختار ادارہ ہے، جو غربت کے خاتمے اور ضرورت مند افراد، بیواو¿ں، یتیموں، معذوروں اور مستحقین کی مدد کے لیے کام کرتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نے کیپٹن خالد شاہین بٹ کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے نئے کردار میں عوام کی خدمت کریں گے۔

PM Shehbaz Sharif Appoints Pakistani-American Captain Khalid Shaheen Butt as Managing Director of Pakistan Bait-ul-Mal

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button