بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

نیویارک سے پاکستانی امریکن کیون شکیل کانگریس کے امیدوار بن گئے

کیون شکیل ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شکیل شیخ کے صاحبزادے ہیں ، لانگ آئی لینڈ کے فورتھ کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے الیکشن لڑیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے)پاکستانی امریکن کمیونٹی کے جواں سال رکن کیون شکیل نے نیویارک سٹی کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ چار سے کانگریس کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔ یہ اعلان کیون شکیل نے سوشل میڈیا پر کی جانیوالی اپنی ویڈیو میں کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم اپنی نمائندگی خود کریں اور عملی سیاست میں ایک قدم آگے بڑھیں ۔29سالہ کیون شکیل ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شکیل شیخ کے صاحبزادے ہیں ۔ان کی والدہ سپنش امریکن ہیں ۔


کیون شکیل پیسے کے اعتبار سے انشورنس بزنس سے منسلک ہیں ۔وہ امریکا اسلامک ریڈیو کے نام سے ریڈیو چینل بھی چلاتے ہیں ۔ ویسٹ بری ، لانگ آئی لینڈ کے رہائشی کیون شکیل گذشتہ کچھ عرصے سے سیاسی طور پر متحرک ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لانگ آئی لینڈ کے فورتھ کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والی کانگریس وومین کیتھلین رائس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ٹرم کے لئے کانگریس کی امیدوار نہیں ہوں گی ۔ اُن کے اس اعلان سے فورتھ کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی سیٹ اوپن ہو رہی ہے ۔ رواں سال جون میں فورتھ کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لئے جون میں ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن ہوں گے ۔ ان الیکشن میں جو جیتے گا، وہ ڈیموکریٹ پارٹی جس کی نشست اوپن ہو رہی ہے ، پارٹی کا امیدوار ہوگا۔
ناسا کاو¿نٹی لیجسلیٹر کیری سولاجز نے بھی اس حلقے سے کانگریس کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس نشست کے لئے مزید امیدار سامنے آئیں گے ۔

Related Articles

Back to top button