پاکستان

کیتھ ایلیسن امریکی ریاست منی سوٹا کے اٹارنی جنرل بن گئے

ریپبلکن حریف ڈگ وارڈلو کو شکست دی،کیتھ ایلسن،منی سوٹا کے پہلے مسلمان اٹارنی جنرل ہونگے، انہیں یوایس کانگریس کی تاریخ میں پہلا مسلمان کانگریس مین ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے

منی سوٹا (اردو نیوز ) امریکی کانگریس کے چھ بار رکن منتخب ہونے والے مسلم امریکن کیتھ ایلسن ، منی سوٹا ریاست کے گورنر منتخب ہو گئے ہیں ۔ ان کا انتخاب چھ نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں عمل میں آیا ۔انہوں نے اپنے ریپبلکن حریف ڈگ وارڈلو کو شکست دےدی ہے۔ کیتھ ایلسن،منی سوٹا کے پہلے مسلمان اٹارنی جنرل ہونگے۔ انہیں یوایس کانگریس کی تاریخ میں پہلا مسلمان کانگریس مین ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے ۔ انہوں نے 2007 میں پہلی مرتبہ کانگریس کے رکن کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب کیتھ ایلسن نے منی سوٹا کے اٹارنی جنرل بن گئے ہیں ۔پچپن سالہ مسٹر ایلسن نے اس سال جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ساتویں مدت کے لئے کانگریس کا الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ انکی نظر ریاست کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر ہے۔ اگلے ہی ماہ اگست میں انہوں نے اپنے ڈیموکریٹک حریف کو شکست دی تھی۔ مسلم امریکن کمیونٹی نے کیتھ ایلیسن کو ان کی ایک اور بڑی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ کمیونٹی کو ان کی قیادت پر فخر ہے۔

Related Articles

Back to top button