صدر بائیڈن کا 5لاکھ غیر قانونی امیگرنٹس کو لیگل کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر،فیڈرل جج نے عارضی طور پر روک دیا
Federal judge halts Biden's immigration program for unauthorized immigrants married to U.S. citizens
ٹیکساس کی فیڈرل کورٹ کے جج نے یہ فیصلہ 16 ریپبلکن قیادت والی ریاستوں کی درخواست پر دیا گیا جنہوں نے اس نئی پالیسی کو چیلنج کیا تھا
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) ٹیکساس میں پیر کے روز ایک وفاقی جج نے بائیڈن انتظامیہ کو ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے سے عارضی طور پر روک دیا ہے، جنہوں نے امریکی شہریوں سے شادی کی ہے۔ یہ فیصلہ 16 ریپبلکن قیادت والی ریاستوں کی درخواست پر دیا گیا جنہوں نے اس نئی پالیسی کو چیلنج کیا تھا۔
Federal judge halts Biden’s immigration program for unauthorized immigrants married to U.S. citizens
ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جے کیمبل بارکر ،کے اس حکم سے، ایک اہم امیگریشن پروگرام عارضی طور پر معطل ہو گیا ہے، ایک ہفتہ قبل شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد تقریباً پانچ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو فائدہ پہنچانا تھا جو امریکہ میں بغیر قانونی حیثیت کے رہائش پذیر ہیں۔ اگرچہ وفاقی جج کا یہ حکم، ابتدائی اور عارضی ہے، مگر یہ صدر بائیڈن کی امیگریشن کے حوالے سے، دو بڑے اقدامات میں سے ایک، کے لیے ایک ابتدائی دھچکا ہے۔ یہ اقدام 2024 کے صدارتی انتخابی مہم کا ایک اہم مسئلہ بھی ہے۔
یہ پروگرام صدر بائیڈن کی ایک اور ایگزیکٹو ایکشن کے چند ہفتے بعد متعارف کرایا گیا تھا، جس نے جنوبی سرحد پر پناہ گزینوں کے داخلے کے عمل کو بہت حد تک محدود کر دیا ہے۔ Keeping Families Together نامی اس پروگرام کا اعلان، اُن غیر قانونی تارکین وطن کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا جو سالوں سے قانونی غیر یقینی صورتحال میں امریکہ میں مقیم ہیں۔
اس پالیسی کے تحت غیر قانونی تارکین وطن جو امریکی شہریوں سے شادی شدہ ہیں، ملک میں کم از کم 10 سال سے رہائش پذیر ہیں اور”بیک گراو¿نڈ“ کی جانچ پڑتال پاس کر چکے ہیں، عارضی ورک پرمٹ اور ”ڈیپورٹیشن “ سے تحفظ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ پروگرام امریکی شہریوں کے غیر قانونی سوتیلے بچوں کے لیے بھی کھلا ہے۔ جن کے پاس فوجداری سزا ہے، وہ اس عمل کے اہل نہیں ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ پروگرام مستحق امیگرنٹس کے لیے مستقل رہائش اور چند سالوں بعد امریکی شہریت کے لیے ایک آسان راستہ بھی فراہم کرتا ہے۔سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم صدر بائیڈن کی امیگریشن پالیسیوں، خاص طور پر ان کے دوبارہ انتخابی مہم کے دوران، پر ایک بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔
Federal judge halts Biden’s immigration program for unauthorized immigrants married to U.S. citizens