نیویارک کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس کمشنر کیچنٹ نے عہدہ سنبھال لیا
کیچنٹ سویل نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جو کہ 176سال قبل قائم ہوا، کے قیام کے بعد سے لے کر اب تک کی پہلی خاتون پولیس کمشنر ہیں
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس کمشنر کیچنٹ سویل نے یکم جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔وہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جو کہ 176سال قبل قائم ہوا، کے قیام کے بعد سے لے کر اب تک کی پہلی خاتون پولیس کمشنر ہیں ۔
کمشنر کیچنٹ سویل نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی 45ویں پولیس کمشنر ہیں جنہیں اس عہدے پر مئیر ایرک ایڈمز نے مقرر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایرک ایڈمز نیویارک کی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام مئیر ہیں ۔
کمشنر کیچنٹ سویل نے عہدے سنبھالنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے لئے پولیس کمشنر کے طور پر فرائض انجام دینا بڑے اعزاز کی بات ہے ۔
Keechant Sewell sworn in as NYPD’s first female police commissioner
As we begin the next chapter in policing, we’re calling on all New Yorkers to help us drive crime out every community. Our path to success means working together – and with fresh eyes & bold ideas, we will become the blueprint for effective and fair public safety. We start today. pic.twitter.com/6nZWJzAoGb
— Jessica S. Tisch (@NYPDPC) January 1, 2022