گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کو “کورونا”ہوگیا
گورنر ہوکل نے ٹویٹ کے ذریعے کورونا ہونے کا اعلان کیا ، گھر سے کام کریں گی
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کو کورونا ہو گیا ہے۔ اس بات کااعلان گورنر ہوکل نے خود اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔گورنر ہوکل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ”میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو الگ کر لیا ہے اور اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہوں ۔گورنر ہوکل نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ میںنے کورونا ویکسین لگوا رکھی تھی اور بوسٹر بھی لگا رکھا تھا ۔
Today I tested positive for COVID-19. Thankfully, I’m vaccinated and boosted, and I’m asymptomatic. I’ll be isolating and working remotely this week.
A reminder to all New Yorkers: get vaccinated and boosted, get tested, and stay home if you don’t feel well.
— Governor Kathy Hochul (@GovKathyHochul) May 8, 2022
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں امریکی نائب صدر کمالا ہیرس، مئیر نیویارک ایرک ایڈمز ، سپیکر نیویارک سٹی کونسل سمیت اہم شخصیات کو کورونا ہوا ہے ۔ ان تمام اہم شخصیات میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں ، انہوں نے خود کو قرنطین کیا اور کسی کی بھی کوئی خاص طبیعت خراب نہیں ہوئی ۔
ماہرین اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ کورونا وبا میں بہت حد تک کمی ہوئی ہے تاہم ابھی بھی احتیاط کرنی چاہئیے اور کورونا ویکسین لگوانی چاہئیے ۔