پاکستان

گورنر ہوکل نے انٹونیو ڈلگادو کو لیفٹنٹ گورنر کا امیدوار نامزد کر دیا

ڈیموکریٹ پارٹی کے گورنر کے الیکشن میں کیتھی ہوکل کے علاوہ کانگریس مین ٹام شوازی اور پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز بھی دوڑ میں شامل ہیں

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل جو کہ اینڈریو کومو کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر بن گئی تھی ، نے مئی میںڈیموکریٹک پارٹی کے گورنر کے امیدوار کے لئے ہونیوالے پرائمری الیکشن میں انٹونیو ڈگلاڈو کو اپنا لیفٹنٹ گورنر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔

کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ ہڈسن ویلی سے تعلق رکھنے والے انٹونیو ڈگلا ڈو ، ان کے لیفٹنٹ گورنر کے امیدوار ہوں گے ۔واضح رہے کہ لیفٹنٹ گورنر برائن بیج مین نے اپریل میں لیفٹنٹ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے گورنر کے الیکشن میں کیتھی ہوکل کے علاوہ کانگریس مین ٹام شوازی اور پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز بھی دوڑ میں شامل ہیں ۔

اردونیوز

Related Articles

Back to top button