امریکہ میں یوم یکجہتی کشمیر، پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
امریکہ بھر میںبھی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھرپور انداز میں منایا گیا ، نیویارک ، واشنگٹن ، شکاگو سمیت امریکہ بھر میں تقریبات
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) امریکہ بھر میںبسنے والی پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی نے پانچ فروری کو روایتی انداز میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا۔ نیویارک، واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو سمیت امریکہ کے بڑے شہروں میں پانچ فروری اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبا ت کا انعقاد ہوا۔
پاکستانی قونصلیٹ نیویارک اور پاکستان ایمبسی واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر سفارت خانوں کے زیر اہتمام بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے زوم کانفرنس سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ان تقریبات میں پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی جانب سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک اور مسلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونے تک امریکہ میں ہر اہم فورم پر کشمیر کاز اور مظلوم کشمیری عوام کے حق میں مسلسل آواز بلند کی جاتی رہے گی اور کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنا ہر ممکن اور متحرک کردار ادا کرتی رہے گی ۔
Webinar at Pakistan Embassy, Washington DC to commemorate Kashmir Solidarity Day Ambassador Masood Khan delivered his opening remarks
🔴Happening Now 💻 Webinar at Pakistan Embassy, Washington DC to commemorate #KashmirSolidarityDay Ambassador @Masood__Khan delivered his opening remarks pic.twitter.com/JAbMXnFfSa
— Pakistan Embassy US (@PakinUSA) February 5, 2023
Consulate General of Pakistan, New York held a webinar on #Kashmir Solidarity Day. Kashmiri-Americans & diaspora paid homage to the struggle of the Kashmiris & resolved to continue to support them till they achieve their inalienable right to self determination. pic.twitter.com/ZQv39Tfb8X
— Pakistan Consulate General New York (@PakinNewYork) February 4, 2023
Kashmir Solidarity Day in USA