پاکستانامیگریشن نیوز

جیل بھرو تحریک میں حصہ لینے کے لئے پاکستان واپس جا رہا ہوں، امریکہ کے دورے پر آئے کشمیری وزیر مقبول احمد

اپنا امریکہ کا دورہ جلد از جلد مکمل کرکے پاکستان واپس جا رہے ہیں جہاں پارٹی چئیرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بنیں گے، مقبول احمد کا چوہدری عرفان سہیل کے عشائیہ سے خطاب

وزیر مقبول احمدنے پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ آزاد کشمیر میں صنعت ، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمائیہ کاری کریں ، حکومت کی جانب سے پیدا کئے جانیوالے مواقع سے مستفید ہوں
چوہدری عرفان سہیل کا مقبول احمد گجر کے اعزا زمیں استقبالیہ ، کمیونٹی کی مقامی شخصیات چو ہدری صداقت علی ، ندیم حسین چیمہ ، رفیق شاہ ،محمد اقبال جٹ ، ندیم یونس کی شرکت، مقبول احمد کو خوش آمدید

 

 

نیویارک ( اردو نیوز ) امریکہ کے دورے پر آئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری مقبول احمد گجر کا کہنا ہے کہ وہ اپنا امریکہ کا دورہ جلد از جلد مکمل کرکے پاکستان واپس جا رہے ہیں جہاں پارٹی چئیرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بنیں گے ۔

چوہدری مقبول احمد گجر کا مزید کہنا تھا کہ عمرا ن خان ، پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں اور ملک بھر کی عوام ان کے وژن کے ساتھ ہیں۔

قبل ازیں چوہدری مقبول احمد نے پاکستانی کمیونٹی نیویارک کے مقامی رہنما چوہدری عرفان سہیل کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی جس میں کمیونٹی کے مقامی ارکان چوہدری صداقت علی ، ندیم حسین چیمہ ، رفیق شاہ ،محمد اقبال جٹ ، ندیم یونس نے شرکت کی ۔

شرکاءکی جانب سے مقبول احمد کو امریکہ آمد پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا ۔ استقبالیہ سے خطاب کے دوران وزیر برائے صنعت و تجارت نے پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ آزاد کشمیر میں صنعت ، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمائیہ کاری کریں اور حکومت کی جانب سے پیدا کئے جانیوالے مواقع سے مستفید ہوں۔

چوہدری مقبول احمدپانچ مارچ کو امریکہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس جا رہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button