کاشف حسین الیکشن ہار گئے لیکن تاریخ رقم کر دی
الیکشن میں ڈگ شنائیڈر 9145ووٹ لیکر کامیاب قرار دئیے گئے جبکہ ان کے پاکستانی امریکن حریف کاشف حسین نے 7785ووٹ حاصل کئے جو کہ کسی بھی پاکستانی امریکن کی جانب سے سٹیٹ اسمبلی ڈسٹرکٹ 44میں حاصل کردہ سب سے زیادہ ووٹ ہیں
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (نیویارک) سے ڈسٹرکٹ لیڈر(ڈیموکریٹ) کا الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امریکن کاشف حسین الیکشن تو ہار گئے لیکن انہوں 7785ووٹ لیکر تاریخ رقم کر دی ۔جمعرات 13ستمبر کو ہونیوالے الیکشن میں کل 16,930ووٹ ڈالے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ دو سال قبل اسی الیکشن میں کل چھ ہزار ووٹ ڈالے گئے ۔ الیکشن میں ڈگ شنائیڈر 9145ووٹ لیکر کامیاب قرار دئیے گئے جبکہ ان کے پاکستانی امریکن حریف کاشف حسین نے 7785ووٹ حاصل کئے جو کہ کسی بھی پاکستانی امریکن کی جانب سے سٹیٹ اسمبلی ڈسٹرکٹ 44میں حاصل کردہ سب سے زیادہ ووٹ ہیں ۔
کاشف حسین کے چیف سپورٹر احسن چغتائی کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی اس تعداد سے پاکستانی کمیونٹی نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بڑی تعداد میں ووٹرز کی حیثیت سے اپنا وجود رکھتی ہے بلکہ سٹیٹ کی سطح پر کسی بھی الیکشن میں مقابلہ کرنے کی اب استطاعت بھی رکھتی ہے ۔
مسلم آفیسرز سوسائٹی نیویارک کے پریذیڈنٹ کیپٹن عدیل رانا جن کا کاشف حسین کے دوستوں میں شمار ہوتا ہے ، نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کاشف حسین کو بہترین کاکاردگی کا مظاہر ہ کرنے پر مبارکباد دی ۔
کاشف حسین جو کہ پیشے کے اعتبار سے انجنئیر ہیں ، نے پروفیشنل انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائی اور مہینوں دن رات محنت کی ۔اگر یہ کہا جائے کہ کاشف حسین نے بروکلین (نیویارک) میں پاکستانی کمیونٹی میں امریکی انتخابی نظام میں حصہ لینے کا ایک رجحان قائم کردیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی امریکن امیدوار برائے ڈسٹرکٹ لیڈر کاشف حسین سے ملیں
یہ بھی پڑحیں ؛ طارق رحمت ، پہلے پاکستانی امریکن ریپبلکن ڈسٹرکٹ لیڈر
انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کاشف حسین نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ہم بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے مقابلہ کرتے ہیں ۔ الیکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ اب ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے ڈگ شنائیڈر کو کامیابی پرمبارکباد دی ۔
https://www.facebook.com/Kashif4DistrictLeader/photos/a.1814137808632611/1892321164147608/?type=3&theater