کاشف حسین بروکلین سے ڈسٹرکٹ لیڈر کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے
کاشف حسین ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی ڈسٹرکٹ 44سے ڈسٹرکٹ لیڈر کا الیکشن لڑینگے ،مکی مسجد میں بڑا اعلان کر دیا
کاشف حسین نے اپنے الیکشن کے لئے ڈیموکریٹ رجسٹرڈ ووٹرز سے اپنی الیکشن پٹیشن پر اپنی تائید و حمایت میں دستخط حاصل کرنا شرو ع کر دئیے ہیں ۔ وہ گھر گھر جا کر یہ دستخط حاصل کررہے ہیں
کاشف حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پٹیشن پر کم از کم تین ہزار دستخط حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ عمل نو جولائی تک مکمل کرنا چاہتے ہیں،کمیونٹی ارکان سے بھرپور حمایت کی اپیل
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی نژاد جواں سال امریکی کاشف حسین نے اس سال ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیڈرکا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے جمعہ کو مکی مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ مروت خان سمیت کمیونٹی کے مقامی قائدین او ر ارکان اور دی برج پروجیکٹ کے چئیرمین مسٹر مارک اپیل بھی موجود تھے ۔اگر منتخب ہو جاتے ہیں تو کاشف حسین بروکلین (نیویارک ) سے منتخب ہونیوالے پہلے ڈسٹرکٹ لیڈر ہونگے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے گذشتہ سال پاکستانی امریکن طارق رحمت ریپبلکن پارٹی کی جانب سے کوینز (نیویارک) سے ڈسٹرکٹ لیڈر منتخب ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ڈسٹرکٹ لیڈر زکے الیکشن جفت سالوں میں جبکہ طاق سالوں میں ریپبلکن پارٹی کے ڈسٹرکٹ لیڈرزکے الیکشن ہوتے ہیں ۔اس سال ڈیموکریٹ پارٹی کے ڈسٹرکٹ لیڈرز کے الیکشن ہو رہے ہیں ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں75اسمبلی ڈسٹرکٹ ہیں اور ہر ڈسٹرکٹ کے لئے ایک مرد اور ایک خاتون دو سال کی معیاد کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں ۔ہر ڈسٹرکٹ لیڈر کے عہدے کی معیاد دو سال ہوتی ہے ۔ڈسٹرکٹ لیڈر اپنے اسمبلی ڈسٹرکٹ میں پارٹی کی قیادت کرتا ہے ۔
کاشف حسین نے اپنے الیکشن کے لئے ڈیموکریٹ رجسٹرڈ ووٹرز سے اپنی الیکشن پٹیشن پر اپنی تائید و حمایت میں دستخط حاصل کرنا شرو ع کر دئیے ہیں ۔ وہ گھر گھر جا کر یہ دستخط حاصل کررہے ہیں ۔ کاشف حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پٹیشن پر کم از کم تین ہزار دستخط حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ عمل نو جولائی تک مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔
یہ بحی پڑھیں :طارق رحمت نیویارک سے منتخب ہونیوالے پہلے پاکستانی امریکن ڈسٹرکٹ لیڈر