اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی ہائی کمیشن کینیڈا کا کینیڈین حکومت سے کریمہ بلوچ کی وجہ موت جاننے کےلئے رابطہ

ہائی کمیشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کینیڈین سرکاری موقف کا انتظار ہے تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق کریمہ کی موت غیر مجرمانہ ہے ،پاکستانی ہائی کمیشن کینیڈا کا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

کینیڈا (اردو نیوز) پاکستانی ہائی کمیشن کینیڈا نے یہاں انتقال کرنے والے پاکستانی بلوچ خاتون رہنما کریمہ بلوچ کی موت کے سلسلے میں خصوصی بیان جاری کیا ہے ۔ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کریمہ بلوچ کی موت کے حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کینڈین حکومت سے کریمہ بلوچ کی وجہ موت پر آفیشل موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔ہائی کمیشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کینیڈین سرکاری موقف کا انتظار ہے تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق کریمہ کی موت غیر مجرمانہ ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کینیڈا کی جانب سے کریمہ بلوچ کی موت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

Karima Baloch, Pakistani High Commission Canada

Related Articles

Back to top button