کنیز فاطمہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام گجرات میں فلاحی و امدادی کام جاری
فاونڈیشن کی چئیرپرسن کنیز فاطمہ نے جٹو وکل،گجرات میں بچوں، خواتین اور بڑوں سمیت مستحق افراد میں گرم کپڑے،چادر اور سوٹ تقسیم کئے
کنیز فاطمہ فاونڈیشن کی نئی اور جدید ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ، ان تمام افراد کی مشکور ہوں کہ جن کے عطیات کی وجہ سے فلاحی اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنا رہی ہوں ، کنیز فاطمہ
گجرات (اردو نیوز ) کنیز فاطمہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام گجرات میں فلاحی و امدادی کام جاری ہے ۔اس سلسلے میں فاونڈیشن کی چئیرپرسن کنیز فاطمہ نے جٹو وکل،گجرات کے علاقے ہریوالا، لنڈپوراور شادیوال میں بچوں، خواتین اور بڑوں سمیت مستحق افراد میں گرم کپڑے،چادر اور سوٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر کنیز فاطمہ، عمران احمد ،عبدالجباراور ڈاکٹر احسان موجود تھے ۔موسم کے لحاظ سے مقامی مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے گئے تاکہ وہ سرد موسم میں سردی سے بچ سکیں ۔کپڑے وصول کرنے والے افراد نے کنیز فاطمہ فاونڈیشن کا شکرئیہ ادا کیا ہے ۔
کنیز فاطمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد کی مشکور ہیں کہ جن کے عطیات کی وجہ سے فلاحی اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنا رہی ہوں ، انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ نیکی میں حصہ ڈالنے والوں کو اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔
دریں اثناءکنیز فاطمہ فاونڈیشن کی نئی اور جدید ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی جبکہ فیس بک پر نیا پیج بھی بنا دیا گیا ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو کنیز فاطمہ فاونڈیشن کی سرگرمیوں سے باخبر رکھنا ہے ۔